بارہ مولا سری نگر میں انسانی حقوق کے بین الاقوامی کارکن احسن اونتو فورسز حملے میں شدید زخمی۔۔

بارہ مولا سری نگر میں انسانی حقوق کے بین الاقوامی کارکن احسن اونتو فورسز حملے میں شدید زخمی۔۔

احسن اونتو بین الاقوامی فورم برائے انصاف ہیومن رائٹس جموں و کشمیر کے چئیرمین ہیں ۔۔۔

ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کے چئیرمین جمشید حسین کی مذمت اور تشویش کا اظہار ۔۔

سری نگر( )بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے معروف سماجی رہنماء اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی کارکن ، بین الاقوامی فورم برائے انصاف ہیومن رائٹس جموں و کشمیر کے چئیرمین
محمد احسن اونتو کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ واٹر گام رفیع آباد میں تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا۔ اونٹو کشمیر میں ایک معروف انسانی حقوق کا کارکن اور محافظ ہے جس نے موجودہ صورتحال اور آر ایس ایس/بی جے پی ، بھارتی فوج ، سی آر پی ایف ، پولیس ، نیم فوجی دستوں کی جانب سے ، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائی اور دنیا کو بتایا کہ بھارت ریاست جموں و کشمیر کی سولین آبادی اور عوام پر کش قدر تشدد کر رہی ہے۔ اونتو نے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ تشددد کی لہر کے خلاف بھی آواز اٹھائی تھی کہ بھارتی فورسز کئی سو بے گناہ افراد کو گرفتار کر کے ٹارچر سیلوں میں تشددد کر رہی ہیں اونتو کی یہ آواز بین الاقوامی ایوانوں تک پہنچی جہاں صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ بھاجپا کی پالیسی کے مطابق بھارتی فوج احسن اونتو کو شہید کر کے بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کی تسلیم شدہ انسانی حقوق کی توانا آواز کو بند کرنا چاتی ہے۔ 19 اکتوبر 2021 کو فوج ، سی آر پی ایف ، پولیس اہلکاروں نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی کارکن محمد احسن اونٹو کو بارہمولہ رفیع آباد میں شدید تشددد کا نشانہ بنایا اس کے جسم پر زخموں کے نشان ہیں جب کہ خاندان کے دیگر افراد کو بھی حراساں کیا۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کے چئیرمین جمشید حسین اور دیگر عہدیداروں نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی کارکن احسن اونتو پر بھارتی فورسز کے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سے مطالبہ کیا یے کہ اس واقعہ کا نوٹس لیا جائے۔