وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور پی ٹی ائی سنیٹر دوست محمد محسود کا وزیر اعظم عمران خان کو خط

اسلام آباد (جہانزیب راشد) وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور پی ٹی ائی سنیٹر دوست محمد محسود کا وزیر اعظم عمران خان کو خط فاٹا انضمام کی بنیاد پرقبائلی عوام کے مخصوص کوٹہ کو ختم کرنے کی وجہ سے اٹھ میلین سے زائد قبائل میں بے چینی بڑھ رہی ہے  انضمام سے قبل فاٹا کا وفاقی ملازمتوں اور ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں چار فیصد کوٹہ ہوتا تھا ٰ*قبائلی عوام کے لئے یہ مخصوص کوٹہ سابقہ وزیر ذولفقار علی بھٹو نے اس لئے رکھا تھا تاکہ قبائلی عوام کی محرومیوں کو کم کیا جا سکے* *ذولفقار علی بھٹو کا یہ اقدام قبائلی عوام کے لئے انتہائی اہم اور مفید رہا* فاٹا انضمام  کی بنیاد پر قبائلی طلبا کے کوٹے کو ختم کرنے قبائلی نوجوانوں کوشدید نقصان پہنچ رہا ہے ایسے اقدامات دہشت گردی سے متاثرہ قبائلی نوجوانوں کو انتہائی منفی صورت میں متاثر کر رہی ہیں میں تجویز کرتا ہوں کہ قبائلی نوجوانوں کے تعلیم اور کوٹہ سسٹم کا مسئلہ فوری طور پر حل کر دیا جائے تاکہ قبائلی نوجوانوں میں محرومی کو کم کیا جاسکے