اہالیان ریاض کے درخشاں ستارہ و سماجی شخصیت اور قومی وطن پارٹی سعودی عرب کے صدر اقبال ودود کی ہمشیرہ بقاضآئے الہی سے پاکستان میں وفات پا گئی ہیں اناللہ واناالیہ راجعون

ریاض ( ) اہالیان ریاض کے درخشاں ستارہ و سماجی شخصیت اور قومی وطن پارٹی سعودی عرب کے صدر اقبال ودود کی ہمشیرہ بقاضآئے الہی سے پاکستان میں وفات پا گئی ہیں اناللہ واناالیہ راجعون مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کلچرل ونگ کے صدر قاضی محمد اسحاق میمن، گلف مڈل ایسٹ کے نائب صدر وسیم ساجد، پیپلزپارٹی سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری سردار محمد رزاق، پیپلزپارٹی ریاض ریجن کے سینیئر نائب صدر یونس ابوغالب اور پیپلزپارٹی ریاض ریجن کے انفارمیشن سیکریٹری شریف بلوچ بھٹو اور دیگر نے شرکت کر کے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی کہ اللہ سبحان تعالٰی مرحومہ کو غریق رحمت فرما کر اپنے جوارے رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر ایوب سے نوازے آمین