روزانہ کی بنیاد پر دمام سے ریاض سفر کرنے والو کو آرام دہ اور اطمنان بخش سفر مہیا کرنے میں کامیابی

سعودی عرب منطقہ شرقیہ ( لینا خان)سعودی ریلوے اُرگنائزئشن جو کہ ریلوے کا فعال محکمہُ ہے منطقہ شرقیہ میں روزانہ کی بنیاد پر دمام سے ریاض سفر کرنے والو کو آرام دہ اور اطمنان بخش سفر مہیا کرنے میں کامیابی کے منازل طے کر رہا ہے ۔
یہاں ریل سے سفر کرنے والو کی تعداد اور پسندیدگی کا اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ منطقہ شرقیہ کے قریبی شہروں اور ریاض کے لئےکل پانچ دفعہ ٹرین چلائی جاتی ہے پہلی صبح چار بج کر چالیس منٹ پر چلتی ہےاور آخری رات آٹھ بجے چلائی جاتی ہے۔ دمام سے ریاض کار سے جو سفر پانچ گھنٹوں میں طے ہوتا تھا ٹرین سے ساڑھے تین گھنٹوں میں با آسانی طے ہوجاتا ہے
دیگر شہروں جن میں جوف،حائل،قصیم شامل ہیں یہاں بھی دمام کی طرح مستقل بنیاد پر ٹرین چلائی جاتی ہے ۔ریاض سے تین دفعہ قصیم کے لئے اور ایک ایک جوف اور حائل کے لئے چلائی جاتی ہیں۔ ٹرین نہایت آرام دہ ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات سے بھی آراستہ ہے ۔ریل میں آرام دہ نشتوں ،میزیں اور کیفے کے علاوہ نماز کی جگہ کا بھی با قاعدہ انتظام ہے۔
مستقبل میں ریلوے کی انتظامیہ کی جانب سے زرائع آمد و رفت کو مزید سہل بنانے کے لئے ترقیاتی کام جاری ہے اور پٹریوں کے مزید جال بچھائے جا رہے ہیں ۔