بے نظیر بھٹو شھید ھیومن ریسورس ڈیلپمینٹ بورڈ کی ایک سادہ مگر پروقار سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب میرپورخاص شہر کے باہر گاؤں میر غلام علی میں منعقد ہوئی

بے نظیر بھٹو شھید یوتھ ڈیولپمینٹ پروگرام/ بے نظیر بھٹو شھید ھیومن ریسورس ڈیلپمینٹ بورڈ کی ایک سادہ مگر پروقار سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب میرپورخاص شہر کے باہر گاؤں میر غلام علی میں منعقد ہوئی ، جہاں آمنہ سلاٸی مرکز سے بے نظیر بھٹو شھید ڈیولپمینٹ پروگرام کے 4 ماہ کی تربیت یافتہ طالبات نے سلاٸی کی تربیت کامیابی سے حاصل کی . اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن اور سابق ڈپٹی پروونشل کورڈینیٹر /پروگرام آفیسر بے نظیر بھٹو شھید یوتھ ڈیولپمینٹ پروگرام/ بے نظیر بھٹو شھید ھیومن ریسورس ڈیلپمینٹ بورڈ حزب اللہ میمن مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈی ایم سی میرپورخاص محترمہ نظیران لغاری ، مقامی ایڈوکیٹ ، ممبر SCWS اور پی پی پی لیڈیز ونگ کی نائب صدر محترمہ نصرت میانو ، تربیتی مرکز کی فوکل پرسن محترمہ سلمہ خاصخیل ، محترمہ کومل اور 4 ماه تربيت کی طالبات بھی اس تقریب میں شریک تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن اور سابق ڈپٹی پروونشل کوآرڈینیٹر /پروگرام آفیسر بی بی ایس وائی ڈی پی /بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی حزب اللہ میمن نے بی بی ایس وائی ڈی پی اور بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی کی طرف سے مختلف شعبوں میں بے روزگار نوجوان طالبات کو دی گئی تربیت کے میدان میں خدمات کو سراہتے ہوئے حکومت سندھ کی عوام مفاد کےاس منفرد اور میگا پروگرام 2008 سے غیر ہنر مند نوجوان طالبات و طلبہ کے لیے شروع کیا۔ جس میں بے لاکھوں بے روزگار نوجوان طلبہ و طالبات نے سلائی مشین ، بیوٹیشن ، کڑھائی ، اور سو سے زائد کمپیوٹر آئی ٹی اور دیگر ٹریڈز ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریڈز /سیکٹرز کی تربیت حاصل کی ۔ آج کی سرٹیفکیٹ کی تقریب موجودہ حکومت کی ان کوششوں پر بھرپور اعتماد کا ثبوت ہے جو صوبے کے غریب عوام اور نوجوانوں اور خواتین و طالبات کے لیے بغیر کسی امتیاز کے کام کررہی ہے جو کہ بی بی ایس وائی ڈی پی/بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی دور دراز کی لڑکیوں کو پیشہ ورانہ اور تکنیکی مہارت فراہم کرنے کے لیے بھرپور طور رواں دواں اور جاری وساری ہے۔ حکومت سندھ نے مختلف فلاحی اور عوام مفاد پر مبنی پروگرام شروع کیے رکھے ہیں جن میں ضرورت مند غریب خواتین اور نوجوانوں کو ترجیح دی جارہی یے۔ اب یہ تربیت یافتہ دوسروں کو تربیت دینے اور ان کی دہلیز پر خود روزگار پیدا کرنے کے قابل ہیں تاکہ وہ اپنی روزمرہ کی زندگی کو آسان بنانے اور خود کفیلی کو صحیح طریقے سے استعمال میں لاسکے۔ بی بی ایس وائی ڈی پی/بی بی ایس ایچ آر آر ڈی لڑکیوں کو بااختیار اور خود انحصار بنانے کے لیے مناسب پلیٹ فارم رہا ہے۔ مستقبل میں خواتین اور نوجوانوں کو بہت سی دیگر مراعات دی جاٸینگی ، اب ان کا فرض ہے کہ وہ ہر سطح پر بی بی ایس وائی ڈی پی/بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی کا پیغام پھیلائیں تاکہ عوام مفاد پر مبنی پروگرام کے زیادہ سے زیادہ نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ نوجوان طالبات اپنے اپنے علاقوں اور گاؤں میں دوسروں کو تربیت دیںنے کیلے اپنے تجربات بتاٸیں تاکہ وہ بھی زیادہ سے زیادہ روزگار اور ہنر مند بن سکیں اور اس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ حصہ لے کر خود کفیل اور ہنر مند بنے. فوکل پرسن محترمہ سلمیٰ خاصخیلی نے حکومت سندھ کی جانب سے میرپورخاص شہر سے باہر خاص طور پر دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے کی جانے والی کوششوں اور اقدامات کو سراہا جہاں فیز 12 اور فیز 13 کےتحت 35 طالبات کو 4 ماہ کے پروگرام کے لیے سلائی مشین کی تربیت دی گئی اور کامیابی کے ساتھ مکمل کی۔ ایس بی ٹی ای اور ٹی ٹی بی کی طرف سے امتحان میں کامیاب ہوٸیں. بعد میں ، ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن اور سابق ڈپٹی پروونشل کوآرڈینیٹر /پروگرام آفیسر
بے نظیر بھٹو شھید یوتھ ڈیولپمینٹ پروگرام/ بے نظیر بھٹو شھید ھیومن ریسورس ڈیلپمینٹ بورڈ حزب اللہ میمن ، DMC محترمہ نظیران لغاری ، مقامی ایڈوکیٹ ، ممبر SCWS اور پی پی پی لیڈیز ونگ کی نائب صدر محترمہ نصرت میانو ، مرکز کی فوکل پرسن محترمہ سلمہ خاصخیل ، محترمہ کومل نے بی بی ایس وائی ڈی پی/بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی کے فیز X11 ، XIII کے 35 طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے.