پاکستان تحریک انصاف ریاض ریجن کی الیکٹیڈ باڈی کی طرف سے یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان تحریک انصاف ریاض ریجن کی الیکٹیڈ باڈی کی طرف سے یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی عہدیداروں کارکنوں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جس کی سعادت نیاز امین کو حاصل ہوئی جبکہ تقریب کی نظامت کے فرائض پی ٹی آئی ریاض ریجن کے جنرل سیکرٹری عبدالحکیم خان نے بڑے احسن انداز میں سر انجام دیتے ہوئے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا بعد ازاں
پی ٹی آئی ریاض ریجن کے صدر تاج محمد خان نے 6 ستمبر 1965 میں پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے قومی دن اور قومی ہیروز کو فراموش نہیں کرتے ریاض ریجن کے انفارمیشن سیکرٹری سید بخت شیر کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر یوم دفاع منانا اس لئے اہم ہے کیونکہ یہ دن ہمیں اُن شہدا کی یاد دلاتا ہے جو دشمن کے بزدلانہ حملے کو شجاعت اور جوانمردی سے ناکام بناتے ہوئے اپنی جانیں اس مادر وطن پر نثار کر گئے تھے تقریب سے ربیعہ بنت طارق، ارشاد مندوخیل ، عامر بشیر ، ناصر حبیب ، عبداللہ ملک ، شبریز اختر سویہ ، ذاکر دیشانی ، عرفان ملک ، افضل قیوم ، حاجی فضل واحد، ڈاکٹر ضمیر، ،تسنیم امجد ، عبیداللہ یوسف زئی ، امتیاز احمد، ممتاز خان ، سکندر حیات مظفر خان ، انجینئر اصغر اور دیگر ایم سی ممبران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُن شہداء کی قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں.تقریب کے آخر میں پی ٹی آئی ریاض ریجن کی الیکٹیڈ باڈی کی جانب سے نئے ممبران کو نوٹیفکیشن اور ایم سی ممبران سمیت سرکردہ کارکنوں کو اعزازی سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے