قومی یکجہتی فورم کے جدہ کے زیرِ اہتمام یومِ دفاعِ پاکستان کی پر وقار تقریب

جدہ ( ناظم علی عطاری ) قومی یکجہتی فورم کے زیرِ اہتمام یومِ دفاعِ پاکستان کی مناسبت سی ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت قومی یکجہتی فورم کے کنوینئر سردار اقبال یوسف نے کی جبکہ تقریب کے مہمانِ خصوصی قونصل ویزا ملک طارق اور قونصل پریس سیّد حمزہ گیلانی تھے۔ تقریب میں پاکستان کی تمام سیاسی و سماجی جماعتوں کے قائدین اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا اور بعد از تلاوت نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم بھی پیش کی گئی، نظامت کے فرائض میاں محی الدین نے احسن طریقے سے انجام دیے اور تقریب کا استقبالیہ جماعتِ اسلامی سے میاں ذوالفقار نے دیا اپنے خطاب میں فورم کے کنوینئر سردار اقبال یوسف کا کہنا تھا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ ہم پاکستان کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ یہ انہیں قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج ہماری زمیں تحفظ میں ہے اور ہم ایک آزاد سرزمین میں سانس لے رہے ہیں قونصل پریس سیّد حمزہ گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جو لوگ اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں ان کا زہن فکرِ اقبال کے بغیر نہ مکمل ہے۔ ہمیں اس جزبہِ ایمانی کو سمجھنے کی ضرورت ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر ملک منظور اعوان نے کہا کہ جنگِ بدر سے لے کر آج تک جذبہِ ایمان کو فتح نصرت حاصل ہوئی ہے۔ ہمارے جوان ہمارا فخر ہیں۔ اس قوم کے ہر فرد میں ایک مردِ مجاہد ہے جو کہ اپنے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے پاکستان پیپلز پارٹی کے ملک شمس الطاف نے کہا کہ آزادی کرنے کا نام کی قربانی ہے۔ ان شہداء کا خون اس دیّے میں جل رہا ہے اور انشاءاللہ تا قیامت قائم و دائم رہے گا پی ٹی آئی کے عقیل آرائیں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملکِ پاکستان ہر شعبہ میں منفرد اور یکتا ہے، آج ہماری افواج مسلم اُمہ کا تحافظ کر رہی ہیں اور انشاللہ ہر محاظ پر کامیاب ہوں گے دیگر مقررین میں جمیعت علماء اسلام سے قاری رفیع اللہ، گلزار منظور مانگٹ، کشمیر کمیٹی جدہ سے نصر اقبال، چیئرمین جے کے سی آؤ خورشید احمد متیال، چوہدری محمد اسلم، اور دیگر نے خطاب کیا ۔
میڈیا سے پاک اوورسیز میڈیا فورم، پاکستان جرنلسٹ فورم کے نمائندگان نے شرکت کی۔
تقریب کا اہتمام شہداء اور بزرگ حریت رہنماء سیّد علی گیلانی کے لئے دعاءِ سے ہوا