ریڈ پاکستان منطقہ شرقیہ کی جانب سے ۱۱ستمبر بانی پاکستان کے یوم وفات کے موقع پر دو کتابوں کا ان لائن جائزہ پیش کیا گیا

سعودی عرب ( لینا خان) ریڈ پاکستان منطقہ شرقیہ کی جانب سے ۱۱ستمبر بانی پاکستان کے یوم وفات کے موقع پر دو کتابوں کا ان لائن جائزہ پیش کیا گیا کتب بینی کے رواج کو فروغ دینے کیلئے کوشاں اس تنظیم کی جانب سے کتابوں کے ترویج اور علم کو عام کرنے کی جدوجہد قابل ستائش ہے ۔دفاع پاکستان کے حوالے سے دو مختلف زبانوں اردو اور انگریزی کی کتابوں کا انتخاب کیا گیا۔ پروگرام کی میزبانی محترم اہتشام الحق ہاشمی نے نہایت خوبصورتی اور بہترین انداز میں کی۔اردو زبان میں محمد اسلم لودھی


کی لکھی کتاب “ُافواج پاکستان “کا انتخاب کیا گیا تھا جس کا تجزیہ تدریس سے وابستہ اتالیق،کہانی گو اور بہترین لکھاری جناب صدیق احمد فیصل نے کیا۔جبکہ انگریزی زبان کی کتاب Pakistan at the crossroads کا تجزیہ محترمہ افشاء ملحان صاحبہ جن کا کافی گہرا تعلق تدریس سے ہے اور وہ ایک کمیونٹی لیڈر کی حیثیت سے بھی جانی جاتی ہیں نے کیا ۔
پروگرام کو نا صرف پسند کیا گیا بلکہ دوبارہ اس طرح کے مزید پروگرامز کے انعقاد پر زور دیا گیا آخر میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملی نغمہ بھی نشر کیا گیا