ضلع اٹک کی سب سے بڑی ہاءوسنگ سکیم ’’ مہریہ ٹاءون پرائیویٹ لمیٹڈ ‘‘ نے غریب ، نادار ، مفلس ، لاچار افراد ، مہریہ ٹاءون میں کام کرنے والے اور وہاں رہائش پذیر افراد کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ’’ مہریہ ہیومینٹی فاءونڈیشن ڈسپنسری ‘‘ کا افتتاح

اٹک ( مہتاب منیرخان سے ) ضلع اٹک کی سب سے بڑی ہاءوسنگ سکیم ’’ مہریہ ٹاءون پرائیویٹ لمیٹڈ ‘‘ نے غریب ، نادار ، مفلس ، لاچار افراد ، مہریہ ٹاءون میں کام کرنے والے اور وہاں رہائش پذیر افراد کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ’’ مہریہ ہیومینٹی فاءونڈیشن ڈسپنسری ‘‘ کا افتتاح کر دیا گیا ہے

انتہائی قیمتی اراضی مہریہ ڈسپنسری کیلئے وقف کر کے بلڈنگ تعمیر کرنے کے علاوہ 2 انتہائی جدید ایمبولینس بھی مہیا کر دی گئی ہیں فری ڈسپنسری کا افتتاح چیف ایگزیکٹو آفیسر مہریہ ٹاءون ملک جاوید اختر نے فیتہ کاٹ کر کیا اس موقع پر علاقہ بھر سے معززین اور مہریہ ٹاءون کے رہائشی افراد سمیت مہریہ ٹاءون کے

ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی قبل ازیں تقریب منعقد کی گئی جس میں اسٹیج سیکرٹری کے فراءض معروف اینکر فہد ملک نے ادا کیے تلاوت قرآن پاک قاری محمد شبیر احمد معاویہ ، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محمد حمزہ جبکہ ’’ مہریہ ہیومینٹی فاءونڈیشن ڈسپنسری ‘‘ کے بارے میں بریفنگ سہیل عباس ، ایمبولینس سروسز کے بارے میں ملک شاداب اور میڈیکل سروسز کے بارے میں سابق ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر اعجاز خان ، شکریہ کے کلمات ڈائریکٹر مہریہ ٹاءون ملک ریحان خان نے

ادا کیے یوم دفاع کے حوالہ سے ڈاکٹر اعجاز خان اور ’’ مہریہ ہیومینٹی فاءونڈیشن ڈسپنسری ‘‘ کے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر سابق پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری سکول شیخ آصف محمود صدیقی نے ادا کیے اختتامی دعا ڈسٹرکٹ خطیب مفتی مسعود احمد نے کراتے ہوئے کہا کہ صدقہ جاریہ ایسا عمل ہے کہ انسان موت کے بعد سب سے پہلے یہ خواہش ظاہر کرتا ہے کہ اسے چند لمحے کی زندگی عطاء کر دی جائے تو وہ اپنا تمام مال و اسباب صدقہ کر دے گا ملک جاوید اختر اس لحاظ سے خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے بھوکے کو پیٹ بھر کے کھانا کھلانے والے صدقے کا آغاز کئی سال سے کر رکھا ہے اور اب یہ فری ڈسپنسری اور ایمبولینس جس جس مریض کو سہولیات مہیا کرے گی تو یہ ان کے اور ان کے اہل خانہ پر آنے والی تمام بلیات اور آفات کو ٹال دے گی اور اللہ تعالیٰ انہیں صحت و زندگی عطاء کرے کہ جو انہوں نے اس ڈسپنسری کو بنانے کے سلسلہ میں کیا ہے اسلام نے سب سے زیادہ زور غریب ، مساکین ، پڑوسی کے حقوق پر دیئے ہیں حقوق العباد کی کسی صورت معافی نہیں شاداب احمد نے بتایا کہ ایمبولینس میں تمام جدید آلات نصب ہیں جن کے ذریعے مریض کو کسی بھی حادثہ کی صورت میں ایمبولینس میں ہی ابتدائی طبی امداد دینے کی سہولیات موجود ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک میں تعینات محکمہ سوشل ویلفیئر کے ہمایوں کوثر نے بتایا کہ فری ڈسپنسری میں 2 ایمبولینس جن میں تمام جدید سہولیات موجود ہیں کے علاوہ ، فری چیک اپ ، فری میڈیسن جس میں تھیلیسیمیا کے بچوں کیلئے ادویات بھی شامل ہیں جو کسی بھی سطح پر فراہم نہیں کی جاتی اور نہ ہی مارکیٹ سے دستیاب ہوتی ہیں اس کے علاوہ مختلف قسم کے ٹیسٹ ، بلڈ شوگر ، بلڈ پریشر اور دیگر سہولیات یہاں 24 گھنٹے فراہم کی جائیں گی ۔