کریتی سانن نے خوبصورت تصویر کیساتھ پرانی یاد تازہ کردی

بھارتی خوبرو فلمی اداکارہ کریتی سانن کی جانب سے اپنے مداحوں کے ہمراہ نئی دلکش تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن کے کیپشن میں انہوں نے مشہور گانے بھی لکھے ہیں۔

سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر 42.3 ملین فالوور رکھنے والی اداکارہ کریتی سانن نے مداحوں کے ساتھ اپنے نئے فوٹو شوٹ سے کچھ نئی دلکش تصویریں شیئر کی ہیں جن میں انہیں خوبصورت لباس، زیورات پہنے خیالوں کی دنیا میں کھوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
کریتی سانن کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر کے کیپشن میں پرانے گانے کی یاد تازہ کی گئی ہے۔

کریتی سانن نے کیپشن میں پرانی فلم ’داغ‘ میں مشہور گلوکار کشور کمار کے گائے ہوئے گانے کے دو بول لکھے ہیں جو کہ کچھ یوں ہیں، ’میرے دل میں آج کیا ہے۔۔۔ تو کہے تو میں بتا دوں۔‘
دوسری جانب کریتی سانن نے اپنی ایک اور خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مشہور زمانہ گانا ’گُر نال عشق میٹھا،‘ لکھا ہے۔

دونوں تصویروں میں کریتی سانن نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں اور اپنے مداحوں سے خوب تعریفیں بٹور رہی ہیں۔