کڈنی ہلز کے پلاٹس فروخت سے حاصل رقوم مختلف اکاؤنٹس میں منتقل-اعجاز ہارون کیلئے منی لانڈرنگ کا اعتراف

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون کیخلاف کڈنی ہلز کیس میں ایک کروڑ 62 لاکھ روپے کی رقم برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی کو سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون کیخلاف کڈنی ہلز تحقیقات میں اہم کامیابی حاصل ہوگئی ، نیب نے کڈنی ہلز کیس میں ایک کروڑ 62 لاکھ روپے کی رقم برآمد کر لی ہے ،نیب نے بتایا کہ اظہر حسین مغل نامی ملزم نے اعتراف جرم کر کے اپنے حصے کے ایک کروڑ 62 لاکھ واپس کر دیئے ، شامل تفتیش کئے جانے پر اظہر حسین نے حوالہ ہنڈی سے اعجاز ہارون کیلئے منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا،نیب کے مطابق اعجاز ہارون نے کڈنی ہلز کے پلاٹس فروخت سے حاصل رقوم مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کر رکھی تھیں، انھوں نے رشتہ داروں کے اکاؤنٹس استعمال کرتے ہوئے یہ رقوم منتقل کی تھیں جبکہ ایک کروڑ 62 لاکھ روپے کی رقم اظہر حسین مغل کے ملازم شکیل کے اکاونٹ میں گئی تھی،چیئرمین نیب کی جانب سے پلی بارگین منظور کرلی گئی ، جس کے بعد توثیق کیلئے نیب احتساب عدالت سے رجوع کرے گا۔
https://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/karachi/2021-08-31/page-8/detail-18