کتے نے مالکن کی مدد کرکے سب کو حیران کردیا

فیس بک پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون کی گاڑی کو سیلابی پانی میں پھنسا دیکھا جاسکتا ہے، خاتون نے جیسے ہی گاڑی کو دھکا لگانا شروع کیا تو ان کا پالتو کتا بھی مدد کو آگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی پانی میں پھنسی ہوئی ہے خاتون نے جیسے ہی گاڑی کو دھکا لگانا شروع کیا تو ان کا پالتو کتا بھی مدد کو آگیا، کتے نے اپنے دونوں پنجے گاڑی کے اوپر رکھ دئیے اور مالکن کے ساتھ گاڑی کو دھکا لگانا شروع کردیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے کتے کو مدد کرنے کے بعد ٹریٹ دی اور اسے گوشت کھلایا۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔