برج خلیفہ کی چوٹی پر اشتہار بنانے کی ویڈیو وائرل

خلیجی ائیرلائن ایمریٹس نے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کی چوٹی پر اشتہار کی عکس بندی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

حال ہی میں مختلف میڈیا پلیٹ فارم پر 30 سیکنڈ پر مشتمل تاریخ کے بلند ترین اشتہار کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں معروف اسٹنٹ خاتون اور پروفیشنل اسکائی ڈائیونگ انسٹرکٹر نکول اسمتھ لڈوک کو بطور کیبن کریو ممبر دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے سب سے اونچے مقام پر کھڑے دکھایا گیا ہے، ان کے ہاتھ میں ایمریٹس کے پیغام والے کچھ کارڈز بھی موجود ہیں۔
اشتہار میں نکول اسمتھ کے عقب میں دبئی اسکائی لائن کا شاندار نظارہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔