کمرے میں چھُپا سانپ اچانک سامنے آگیا، ویڈیو وائرل

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمرے کی چھت کی سیلنگ کے اندر سے ایک بڑا سانپ برآمد ہوا۔
ریسکیو ورکر نے سانپ کو دم سے پکڑ کر کھینچا تو چھت کی سیلنگ ٹوٹ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو ورکر سانپ کو دم سے پکڑ کر کھینچ رہا ہے اس دوران سانپ اس کے ہاتھوں سے چھوٹ کر نیچے رکھی ٹیبل پر گر جاتا ہے۔

مذکورہ شخص سانپ کو اپنی کیپ سے ہٹانے کی کوشش کرتا ہے لیکن وہ اس میں ناکام رہتا ہے، سانپ دراز سے پھسل کر نیچے گرتا ہے تو ریسکیو ورکر اس کو گردن سے پکڑ کر کمرے سے باہر لے جانے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔