سعودی عرب کے سفارت خانہ پاکستان ریاض میں سفیر پاکستان لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کی جانب سے پاکستان کی مختلف قوموں کے اکابرین کے اعزاز میں پر وقار ظہرانہ کا انعقاد

ریاض ( ناظم علی عطاری ) سعودی عرب کے سفارت خانہ پاکستان ریاض میں سفیر پاکستان لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کی جانب سے پاکستان کی مختلف قوموں کے اکابرین کے اعزاز میں پر وقار ظہرانہ کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 20 قبائلی قوموں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان بلال اکبر کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ سعودی عرب کے مختلف شعبوں میں بینکنگ، انجینئر ڈاکٹرز، ہنر مند ، مزدور اور مختلف شعبوں میں پاکستانیوں کی بہت خدمات ہیں سفارتخانہ پاکستان ہر وقت اپنے پاکستانی بھائیوں کی خدمت کے لیے شانہ بشانہ کھڑا ہےسفیر پاکستان بلال اکبر کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیمیں یہاں پاکستانی کمیونٹی کی جو خدمات کر رہی ہیں وہ خراج تحسین کی مستحق ہے انصاف ڈاکٹر فورم کے صدر ڈاکٹر ضمیر ، سادات قوم کے صدر سید بخت شیر علی خان اور گجر قوم کے چئیرمین موسی خان کی جانب سے سفیر پاکستان بلال اکبر کو تلوار کا تحفہ پیش کیا گیا