ڈبلیو ایچ او گائیڈ لائنز کے مطابق سوشل میڈیا پر یوتھ کو موبلائز کرنے کے لئے گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ کاقابل ستائش اقدام

ہماری یوتھ جتنی باصلاحیت اور ذہین ہے اس کا اندازہ سوشل میڈیا پر ان کی باکمال تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار سے ہوتا ہے ہماری یوتھ میں بہت انرجی ہے بہت پوٹینشل ہے ان میں کچھ کرگزرنے کا جذبہ اور ملک کی ترقی اور بہتری کے لیے اقدامات کرنے کے عزائم ہیں اسی لیے گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ نے یوتھ کو ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز کو سوشل میڈیا پر موبائلائز کرنے کے لئے تیار کیا اور سوشل میڈیا پر اپنے مخصوص نیٹ ورک اور پیجز کے ذریعے ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائن کے مطابق کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے تیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر کی آگاہی اور شعور کو فروغ دیا یہ بہت مثبت مفید اور موثر اقدام ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے کیوں کہ ایک ایل ایس کے ذریعے یوتھ کو بتایا جا رہا ہے کہ گھر یا دفتر میں کرونا وائرس سے کیسے محفوظ رہا جائے ،کرونا وائرس سے بچنے کے لیے ہاتھ کیسے دھوئیں جائیں ،کرونا وائرس کیسے پھیلتا ہے وغیرہ وغیرہ ۔گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ کی جانب سے سوشل میڈیا پر فیس بک پیج اور واٹس ایپ مہم کے ذریعے ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائن کے مطابق نہایت مفید باتوں کو آگے بڑھایا گیا جنہیں بہت سے لوگوں نے پسند اور شیئر کیا اور صارفین کو بنیادی باتیں سیکھنے کا موقع ملا گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ اس کے ساتھ ساتھ فیملی پلاننگ کے طریقوں اور مصنوعات کی رسائی اور فراہمی اور ملک بھر میں ماں اور بچے کی صحت کو محفوظ بنانے کے حوالے سے بھی آگاہی پھیلا رہی ہے یہ بھی ایک قابل ستائش اقدام ہے ۔