پاکستان مسلم لیگ ریاض ریجن کے زیر اہتمام این اے 75 ڈسکہ سیدہ نوشین افتخار کی ضمنی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر جشنِ فتح

ریاض ( ناظم علی عطاری) پاکستان مسلم لیگ ریاض ریجن کے زیر اہتمام این اے 75 ڈسکہ سیدہ نوشین افتخار کی ضمنی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر جشنِ فتح بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا جس میں کارکنان اور عہدیداروں نے شرکت کی چئیرمین پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن ملک راشد پرویز اعوان نے محترمہ نوشین افتخار کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کیک کاٹ کر پارٹی قیادت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ نوشین افتخار کی بھاری کامیابی سے ثابت ہوا ہے کہ قائد میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ “ووٹ کو عزت دو” کامیاب ہوا ہے
تقریب سے میاں طارق ، سینئیر نائب صدر نور خان شنواری، صدر (یوتھ ونگ) میاں اسامہ جنید صدر (لیبر ونگ) محمد رمضان بٹ ، نائب صدر (لیبر ونگ) شبیر حسین سپراء چوہدری نواز اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو اس بھنور سے نکالنے میں ایک ہی جماعت کردار ادا کر سکتی ہے اور وہ ہے مسلم لیگ ن ان شاء اللہ آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر یہ ثابت کرے گی کہ پاکستان کی عوام میاں محمد نواز شریف کو ہی پاکستان کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتی ہے چیئرمین ملک راشد اعوان نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام عہدیدارن اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پارٹی کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے پر زور دیا تقریب کے آخر میں پاکستان اور سعودی عرب کی خوشحالی ترقی اور سالمیت کے لیے خصوصی دعا کی گئی