پاکستان پیپلزپارٹی ریاض ریجن کے انفارمیشن سیکرٹری شریف بلوچ بھٹو نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی خالق پیپلزپارٹی ہے بلاول بھٹو کی محنت سے پہلے ای پی سی بلایا گیا

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان پیپلزپارٹی ریاض ریجن کے انفارمیشن سیکرٹری شریف بلوچ بھٹو نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی خالق پیپلزپارٹی ہے بلاول بھٹو کی محنت سے پہلے ای پی سی بلایا گیا جس میں اپوزیشن کے تمام جماعتوں نے شرکت کر کے متفقہ طور پر ایک تحریک بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کا نام پاکستان ڈیمو کریٹک رکھا گیا شروع میں تو صرف پیپلزپارٹی متحرک تھی جب پی ڈی ایم کی کامیابیاں واضح دکھائی دینے لگیں تو ن لیگ نے پیپلزپارٹی کو ٹیک اوور کرنے کے لیے اپنے نمائندوں کو پیپلزپارٹی کے خلاف بیانات دینے اور جلے کسے جملے استعمال کرنے کے احکامات دیئے گئے اس وقت بھی پیپلزپارٹی نے سب کچھ بھلا کر پاکستان کی غریب عوام کی حکمرانی کے لیئے اپنی کوششوں کو جاری رکھا دوسری طرف ن لیگ نے سہولیات لینی شروع کردی کبھی ایک دن میں انکے ضمانتیں منظور ھوجاتے تو کبھی آزادیاں ملنے شروع ھوگئیں ۔ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی سے ملکر اپنے سینیٹ بلا مقابلہ کامیاب کرائے تو کبھی خبیر پختون خواہ میں فرحت اللہ بابر کے خلاف پی ٹی آئی کے سینیٹرز کو جتوایا گیا
انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ڈی ایم کے تحریک کو کسی نے نقصان پہنچایا تو وہ ن لیگ اور پی ڈی ایم کے سربراہان کے غلط اور بے وقتہ فیصلوں سے ہوا پیپلزپارٹی کبھی بھی ایسے ہتھکنڈوں سے استعمال نہیں ھوگی جس سے جمھوریت کو نقصان ھو پیپلزپارٹی آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر اپوزیشن کرتی رہیگی
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ہی جمھوریت کو پروان چڑھاتی آئی ہے
شریف بلوچ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے مستقبل کے لیڈر ہیں اور آئندہ آنے والے الیکشن میں بلاول بھٹو ہی ملک کے وزیراعظم ھونگے