آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے ”ڈانس جنکشن“ کے رنگا رنگ فائنل کا انعقاد- وہاب شاہ،مانی چاو،کوریوگرافر عبدالغنی کی زبردست پر فارمنس نے میلہ لوٹ لیا

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور معروف ڈانسر وہاب شاہ کے مشترکہ تعاون سے پروگرام ” ڈانس جنکشن“ کے فائنل کا اہتمام آرٹس کونسل کراچی اوپن ایئر تھیٹر میں کیا گیا ،ڈانس جنکشن کے فائنل میں آڈیشنز میں کامیاب ہونے والے ڈانسرز اور گروپس کو موقع دیا گیا کہ وہ کھل کر اپنی صلاحتیں دنیا کو دکھا سکیں ،ڈانس جنکشن کے انعقاد کا بنیادی مقصد اُن ڈانسرز کو پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا جو رقص کی دنیا میں کچھ دکھانے کا عزم رکھتے ہیں ،اس ضمن میں کراچی کے مختلف ڈانسرز اور ڈانس گروپس نے آڈیشنز میں حصہ لیا،کامیاب ہونے والے ڈانسرز نے فائنل میں دکھائے اپنی صلاحیتوں کے جوہر نو آموز ڈانسرز کو ڈانس کے اُستادوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا،اس موقع پر آرٹس کونسل کی ڈانس اکیڈمی کے ہیڈ مانی چاو¿ ،ڈانسر وہاب شاہ اور کوریوگرافر عبدالغنی کی زبردست پرفارمنس نے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی، ڈانسر وہاب شاہ نے کہا کہ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہ پلیٹ فارم مہیا کیا ،آڈیشنز کے ذریعے ہمیں ایسے ڈانسرز ملے ہیں جن کا ٹیلنٹ دیکھنے کے لائق ہے،آرٹس کونسل کی ڈانس اکیڈمی کے ہیڈ مانی چاو¿ نے کہا کہ وہاب شاہ کے تعاون سے ”ڈانس جنکشن“ کا کامیاب انعقاد ممکن ہوسکا،اُنہوں نے کہا کہ آڈیشنز میں حصہ لینے والے تمام ڈانسرز نے بہت زبردست پرفارم کیا ہے ۔