معصوم کشمیریوں کے ساتھ خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے سید طارق شاہ

معصوم کشمیریوں کے ساتھ خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے سید طارق شاہ
کشمیریوں کی آواز کو جتنا دبانے کی کوشش کی جائے گی وہ اتنی ہی بلند ہوگی چونکہ کشمیر کی آزادی کے لئے پہلے مجاہد رہنما سردار محمد عبدالقیوم خان،مقبول بٹ اوربرہان وانی نے اپنی جانیں قربان کردیں
(کراچی پ۔ر)آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرانٹر اسکولزتقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا مقابلے میں متعدداسکولوں کے طلباء نے حصہ لیا اس موقع پرسابق چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی،پاکستان کی فرسٹ لیڈی پائلیٹ کیپٹن ترانہ،رہنما پاکستان تحریک انصاف سمیر میر شیخ،چیئرمین یوتھ پارلیمنٹ رضوان جعفر،اپسما کے مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ، وائس چیئرمین عتیق شمسی نصیر،صدر کراچی ریجن فرقان بلال،کموڈور اکبر نقی،اے اینڈ آئی گروپ کے محمد عدنان،عشرت احمد،محمد عمران خان،اظہر احمد،ولید بارکز ئی،مزمل جاوید،طلحہ احمد اور دیگر بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کے مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ نے کہاکہ معصوم کشمیریوں کے ساتھ خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی آواز کو جتنا دبانے کی کوشش کی جائے گی وہ اتنی ہی بلند ہوگی چونکہ کشمیر کی آزادی کے لئے پہلے مجاہد رہنما سردار محمد عبدالقیوم خان،مقبول بٹ اوربرہان وانی نے اپنی جانیں قربان کردیں سید طارق شاہ نے کہا کہ کشمیرکو بھارت نے دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے جہاں بھارتی فوج آئے دن گھروں کی تلاشی کے نام پر نوجوانوں کو شہید کر ر ہی ہے اور معصوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ ے جا رہے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے پر تلا ہوا ہے آخر کب تک دنیا کشمیر کی بربادی پر خاموش رہے گی اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو بھارت کے ظلم و بربریت کے خلاف اپنی آواز بلند کرنی چاہئے سید طارق شاہ نے کہاکہ کشمیر ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا بھار ت نے اپنی 7 لاکھ سے زائد فوج کے ذریعے کشمیریوں کو قید کر رکھا ہے انہوں نے کہاکہ جمو ں کشمیر میں بھارت کے فوجی وہاں کے نوجوانوں اور بچوں کو پلیٹ گن سے نابینا کرنے کے علاوہ خواتین کو بے آبروکر رہے ہیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں سید طارق شاہ نے کہاکہ کشمیر کے مظلوم عوام 73 سالوں سے بھارت سے آزادی حاصل کرنے کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اوروہ دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ وہ آزادی دلوانے میں ان کی مدد کرے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا خون جلد رنگ لائے گا اور وہ بھارت سے آزادی حاصل کرلیں گے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویٰ کرنے والا بھارت بہت جلد ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا کیونکہ بھارت نے مسلمانوں کے علاوہ دیگر اقلیتوں کے ساتھ بھی ناروا سلوک اختیار کیا ہوا ہے تقریب کے اختتام پر مقابلے میں اول،دوئم اور سوئم آنے والے طلباء میں ایوارڈ اور اسناد تقسیم کئے گئے