ترجمان واٹربورڈ نے سوشل میڈیا پر شہر میں پانی کی فراہمی کی معطلی سے متعلق چلنے والی خبر کی تردید

ترجمان واٹربورڈ نے سوشل میڈیا پر شہر میں پانی کی فراہمی کی معطلی سے متعلق چلنے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹربورڈ نے شہر یا شہر کے کسی علاقہ میں لائنوں کی تبدیلی یالیکیجزکے خاتمے کے سبب شہرمیں پانی کی فراہمی کی جزوی یا کلی بندش سے متعلق کوئی خبرجاری نہیں کی ہے، اگر کراچی یا کراچی کے مضافات میں لائنوں کی ناگزیر مرمت کے باعث پانی کی فراہمی معطل کرنا ضروری ہوتا ہے تو واٹربورڈ کی جانب سے شہریوں کو پیشگی اس کی اطلاع دی جاتی ہے،آئندہ بھی اگر پانی کی لائنوں کی مرمت کے باعث شہر کے کسی علاقہ میں فراہمی آب معطل کرنا ناگزیر ہواتو واٹربورڈ اس کی باقاعدہ اطلاع اپنے صارفین کو بذریعہ ذرائع ابلاغ دے گا۔