محمد عامر نے سرفراز احمد کو ’بابو‘ کیوں کہا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو بابو کہہ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد عامر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کے انٹرویو کا حوالہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ بابو تو پھر بابو ہے‘۔ محمد عامر نے اپنی پوسٹ میں سرفراز احمد کو مخاطب بھی کیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ میں موجود سرفراز احمد نے بھی محمد عامر کی پوسٹ کو ری ٹوئٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے ایک انٹرویو میں سابق کپتان سرفراز احمد کی تعریف کی تھی۔