ایف پی سی سی آئی نے سال 2021 کے الیکشن کے ووٹرز کی حتمی فہرست جاری کردی۔

وفاق ایوانہا ئے تجا رت وصنعت پاکستان


ایف پی سی سی آئی نے سال 2021 کے الیکشن کے ووٹرز کی حتمی فہرست جاری کردی۔

کرا چی (8 دسمبر 2020) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامر س اینڈ انڈسٹر ی نے سال 2021کے انتخابی نظام الاوقات کے تحت الیکشن 2021 کے لیے حتمی ووٹر لسٹ جاری کردی ہے جو ایف پی سی سی آئی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی ہے اور تمام تجارتی اداروں اور ممبروں کو ان کے ای میلز اور واٹس ایپ پر بھیجی گئی ہے۔سال 2021 کے لیے عہدیداروں کے انتخاب کے نامزدگی فارم ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں اورای میلز اور واٹس ایپ کے ذریعے تمام ممبروں کو بھیج دیئے گئے ہیں۔سال 2021 کے لیے عہدیداروں کے انتخاب کے کاغذات نامزدگی کی وصولی کی آخری تاریخ جمعہ 11 دسمبر 2020 شام 5:30 بجے تک ہے۔

سید مسعود عالم رضوی
سیکریٹری جنرل ایف پی سی سی آئی

—————–

ایف پی سی سی آئی کے صدر اور عہدیداران کا سراج قاسم تیلی، سابق صدر کراچی چیمبر اور کراچی اسٹاک ایکسچینج کی وفات پر اظہار تعزیت۔

کرا چی (8 دسمبر 2020) میاں انجم نثار صدر ایف پی سی سی آئی، شیخ سلطان رحمان، خرم اعجاز، ڈاکٹر محمد ارشد، قیصر خان، محمد علی قائد، زاہد اقبال، ندیم شیخ، زبیر باویجہ، عبدالقیوم قریشی، جمعہ خان نائب صدور نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سراج قاسم تیلی سابق صدر کراچی چیمبر اینڈ کراچی اسٹاک ایکسچینج کی اچانک وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔میاں انجم نثارصدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ سراج قاسم تیلی کو کراچی کی آواز سمجھا جاتا تھا اور انہوں نے ہمیشہ کراچی کے لیے آواز اٹھائی اور بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے اورکراچی کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے کوششیں کیں۔ سراج قاسم تیلی نے قومی معیشت اور عوامی خدمت میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔ان کی خدمات کے اعتراف میں صدر پاکستان نے انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا۔صدر ایف پی سی سی آ ئی میاں انجم نثار نے اپنے جذبات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنے پرانے دوست کو کھو دیا ہے جو نہ صرف ایک مشہور نامور تاجر تھے بلکہ ایک مشہور مخیر شخصیت بھی تھے۔کراچی کی ترقی میں ان کی معاشرتی و معاشی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔پاکستان شہریوں بالخصوص کراچی کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں انہوں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔ایف پی سی سی آئی کے صدر اور عہدیداران نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ وہ مرحوم کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور طاقت عطا فرمائے۔ایف سی سی سی آئی کے دفاتر کل کے سی سی آئی کے سابق صدر سراج قاسم تیلی کے انتقال پر ان کے احترام میں بند رہیں گے۔

سید مسعود عالم رضوی
سیکریٹر ی جنرل ایف پی سی سی آئی