بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا پہنچ گئی

بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا پہنچ گئی۔ طویل دورے کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز شیڈول میں ہے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی ،3ون ڈے اور 4 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ سڈنی پہنچنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کھلاڑیوں کی تصاویر جاری کیں۔ بھارتی کھلاڑی 14 روز کا قرنطینہ مکمل کریں گے۔

دو ماہ کے طویل دورے کا آغاز 27 نومبر کو ون ڈے سیریز سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ بھی شامل ہے جو کہ ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا