کاجول کا دھرمیندر کی پہلی برسی پر جذباتی خراجِ عقیدت

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے آنجہانی اداکار دھرمیندر کی موت کے بعد ان کی پہلی سالگرہ پر یاد کرتے ہوئے جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

لیجنڈری اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں 24 نومبر کو انتقال کر گئے تھے، جس کے بعد فلم انڈسٹری کی متعدد شخصیات نے ان کی موت کو ایک دور کا اختتام قرار دیتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا تھا۔

تاہم موت کے بعد آج ان کی پہلی سالگرہ پر بھی بھارتی شوبزنس کے ستارے دھرمیندر کو یاد کررہے ہیں۔

اداکارہ کاجول نے بھی دھرمیندر کو یاد کرتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، اپنے پیغام میں کاجول نے کہا کہ آج کے دن دھرمیندر جی بہت یاد آرہے ہیں۔

بالی ووڈ کی فلم اسٹار کاجول نے دھرمیندر کو یاد کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کاجول کے پیغام کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور تصویر پر مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔