برطانیہ میں چور اسٹور سے اے ٹی ایم ہی اکھاڑ کر لے گئے۔
برطانیہ کے شہر بکنگھم شائر میں چوروں نے فلمی انداز میں واردات کی اور منٹوں میں کرین سے اے ٹی ایم اکھاڑ کر لے گئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منی ٹرک میں مشین رکھ کر چور فرار ہورہے ہیں، پولیس نے شہریوں سے چوروں کی تلاش میں مدد مانگ لی۔
واقعے کی ویڈیو بنانے والی عینی شاہد خاتون نے بتایا کہ کیرولینا اوسویسمسکا نے کہا کہ میری بیٹی نے کاروں کی آواز سنی اور ایک منٹ کے بعد اسے زنجیر جیسی کسی چیز کی آواز آئی۔
خاتون نے مطابق جب بیٹی نے دیکھا تو وہ اے ٹی ایم کو کرین کے ذریعے اکھاڑ رہے تھے۔
بیٹی نے یہ دیکھ کر مجھے بلایا تو میں نے فوری ویڈیو بنانا شروع کردی، سب کچھ بہت تیزی سے ہوا وہ شاید پانچ سے سات منٹ تک وہاں موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ رات ایک بجے پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں، صارفین حیران ہیں کہ چوری کو کتنی چالاکی سے انجام دیا گیا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے یہ واردات دیکھ کر یقین نہیں ہورہا ہے۔‘
دوسرے صارف نے لکھا کہ ’بہت سی کیش مشینیں اینٹی تھیفٹ انک اسپرے میں بنائی گئی ہیں جو اگر کوئی چھیڑ چھاڑ کرے تو نوٹوں کو نقصان پہنچانے کے لیے بنائی گئی ہیں۔























