کراچی (اوصاف نیوز) روٹری کلب آف کراچی نیکسسز کے نومنتخب صدر 2024-25 جنید حامد کی سریمنی مورخہ تین جولائی 2024 کو اربن فارایسٹ میں انجام پائی ۔ جس میں بڑی تعداد میں روٹری ممبرزاور ڈسٹرکٹ 3271 کے ممتاز روٹرین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر اربن فاریسٹ پر مین گرو پلانٹیشن پر تقریب منعقد کی گئی مین گروپلانٹیشن تقریب کے مہمان خصوصی وائس پریذیڈنٹ آر آئی ہنس ہرمن کیسٹن تھے ۔ ان کی اہلیہ نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آر آئی فیض قدوائی اور ڈسٹرکٹ گورنر 3271 ، 2024-25 رضوان ہادیہ ، سیکریٹری جنرل ڈسٹرکٹ 3271رضا تابش فاروقی بھی موجود تھے ۔ جنید حامد کی سریمنی کے موقع پر ڈسٹرکٹ گورنر 3271 ، 2024-25 رضوان ہادیہ نے فراز شیخ سیکریٹری کو پننگ سریمنی کرائی گئی۔ رضوان ہادیہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روٹری کلب کراچی نیکسسز کو نئے سال کے اہداف دیے جس میں انہوں نے کہا کہ آپ کو ممبر شپ کی ضرورت ہے آپ کو ڈسٹرکٹ کے ساتھ مزید کام کرنے کی ضرورت ہے اس کے علاوہ انہوں نے کہا آپ روٹری فاؤنڈیشن میں اپنا کنٹری بیوشن بڑھائیں اور ڈونر کلب بنیں ۔ آنے والی جو کانفرنس ڈسکون ہے اس میں آرسی نیکسسز کا ایک قلیدی رول ہونا چاہیئے انہوں نے کہا یہ کلب ایک بیسٹ کلب بن سکتا ہے میں سمجھتا ہوں یہ کلب ڈسٹرکٹ 3271 میں بیسٹ کارکردگی پہلے بھی دی ہے اور آگے بھی دیں گے ۔ یہ آپ لوگوں کا کلب ہے اور عملی اقدامات کرکے ہی آپ نے اسے نمبر ون بنایا ہے ۔ اور میں چاہتا ہوں میرے دور میں بھی یہ نمبر ون کلب ہی بنے۔ جبکہ دوسری تقریب پلانٹیشن مین گروو کی ہوئی جس میں وائس چیئرمین اور وائس پریذیڈنٹ آر آئی نے خطاب کیا ۔
انہوں نے کہا میں اس پروجیکٹ سے بہت مطمئن ہوں کہ جو ساتواں فوکل ایریا ہے روٹری انٹرنیشنل کا اسے آر سی کے نیکسسز نے پروجیکٹ کی صورت دے دی ہے دوسالوں میں ۔ اس موقع پر علی حیدر نے کہا یہ واحد پروجیکٹ ہے جس میں روٹری انٹرنیشنل کی قائدین بھی آئی ہے اور روٹری انٹرنیشنل کا وائس پریذیڈنٹ بھی آیا ہے یہ آر سی کے نیکسسز کیلئے ایک بڑی عزت کا مقام ہے کہ وہ فوکل ایریا جو آر آئی انٹرنیشنل کے لیے اسی سال فوکل ایریا ڈکلیئر ہوا ہے آر سی کے نیکسسز نے اپنے ویژن کے مطابق اس کے اوپر کلفٹن پر فارایسٹ میں مینگرو پلانٹیشن کرکے اپنا حصہ ڈال کر آر آئی کی پریذیڈنٹ اسٹفنی اے یورک اور وائس پریذیڈنٹ آر آئی ہنس ہرمن کیسٹن کو انہوں نے مدعو کیااور وہ لوگ آئے اوریہ اپنی نوعیت کا واحد پروجیکٹ ہے پاکستان بھر میں بلکہ پورے انسٹیٹیوٹ میں روٹری کی پریذیڈنٹ اور وائس پریذیڈنٹ چھ مہینے کے مختصر عرصہ میں دو مرتبہ آئے ہیں ۔ اس سے آپ آرسی کے نیکسسز میں جو ڈسٹرکٹ کے اندر جو اس کی امپورٹنس ہے اس کا اندازہ لگاسکتے ہیں ۔ اس موقع پر جنید حامد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر خالدشیخ کو جو کلب کی اسپیس ملی ہے اسے برقرار رکھیں گے اور جو پروجیکٹ انہیں وراثت میں ملے ہیں انہیں آگے بڑھائیں گے اور نئے کام کریں گے کہ روٹری کلب آف کراچی نیکسسز اپنا وہی مقام بنائے رکھے گا جو پچھلے ادوار میں رکھا گیا جنید حامد نے اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی ٹیم کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا اور میری توقع ہے ان سے کہ وہ میرے اہداف کو پورا کریں گے ۔ ڈاکٹر خالد شیخ نے خطاب کرتے ہوئے پچھلے بارہ مہینے کی پرفارمنس سے حاضرین کو آگاہ کیا اور کہا کہ کلب نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور آگے بھی کرتی رہے گی اور میں اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا۔اس موقع پر جنید حامد آر سی کے نیکسسز نے اپنی طرف سے روٹری پریذیڈنٹ ، وائس پریذیڈنٹ کو شیلڈ پیش کی اور رضوان ہادیہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔