کراچی( ) سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی خصوصی ہدایت پر واٹر کارپوریشن حکام نے عام تعطیل کے روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کی متعدد شکایتوں کا ازالہ کرلیا، اس ضمن میں چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو کا کہنا تھا کہ جمشید ٹاؤن، جلال آباد، ناظم آباد، لانڈھی ٹاؤن، ایم اے جناح روڈ، سولجر بازار، نشتر پارک، یو سی 3 جعفر طیار سوسائٹی ملیر، یو سی 10 بھٹائی آباد، یو سی 2 شاہ فیصل ٹاؤن، کھوکھراپار ماڈل زون، کالاکوٹ لیاری ٹاؤن، نیو کراچی سائٹ، 7 ڈی سرجانی ٹاؤن، غریب شاہ روڈ لیاری ٹاؤن، یوسی 6 اور 7 بلدیا ٹاؤن، یوسی 2 اور یوسی 4 جہان آباد سائٹ ٹاؤن، خادم گوٹھ سہراب گوٹھ ٹاؤن، یوسی 1 سریا گلی، یوسی 2 اور 5 ماڈل زون، یوسی 1 پٹھان کالونی اور
یوسی 7 سائٹ ٹاؤن، یوسی 3، 6، 7، 12 لیاری ٹاؤن، یوسی 6 بلدیا ٹاؤن، بن قاسم ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کھلے مین ہولز پر رنگ سلیب، کورز رکھ کر اور مختلف لائنوں کی ونچنگ کرکے سیوریج کے اوور فلو کا خاتمہ کیا گیا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی لائنوں میں موجود لیکیجز کی مرمت بھی کی گئی ہے، علاؤہ ازیں سی ای او واٹر کارپوریشن کی
خصوصی ہدایت پر مختلف مساجد، امام بارگاہون، مجالس گاؤں، سبیلوں اور جلوس کے راستوں پر فراہمی و نکاسی آب کے مؤثر اقدامات کرتے ہوئے نکاسی آب کی متعدد شکایتوں کا خاتمہ کیا گیا ہے، اس موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن نے کا کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن ہر سال کی طرح رواں سال بھی محرم الحرام کے انتظامات میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، انہوں نے تمام افسران کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کی تمام شکایتوں کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے کیونکہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جبکہ غفلت کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔