ای ایم آئی پاکستان میوزک کمپنی نے گلوکاروں، نغمہ نگاروں اور ان کی فیملیز میں رائلٹی چیک تقسیم کرنے کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی۔
تقریب میں موسیقار استاد طافو خان،فلمسٹار نشو ،تصور خانم اور ذوالفقار عطرے کو رائلٹی چیک دئیے گئے۔
موسیقار ماسٹر عنایت مرحوم کے صاحبزادے راحت عنایت حسین نے گلوکارہ تصور خانم،
موسیقار وجاہت عطرے مرحوم کے صاحبزادے علی عطرے ،گلوکار شوکت علی مرحوم کا رائلٹی چیک ان کے صاحبزادے امیر شوکت نے فلمسٹار ممتاز سے وصول کیا۔
موسیقار اے حمید کے صاحبزادے رضوان حمید،گلوکار عاشق جٹ کے صاحبزادے عباس جٹ،
ریاض رحمنٰ ساغر کی اہلیہ اور بیٹی نے رائلٹی چیک وصول کیا۔
موسیقار وجاہت عطرے کے صاحبزادے علی عطرے ،موسیقار
فیروز نظامی کے صاحبزادے آصف فیروز نظامی نے رائلٹی چیک وصول کیا۔
موسیقار ماسٹر عنایت کے صاحبزادے راحت عنایت حسین ،موسیقار اختر حسین اکھیاں کے صاحبزادے
شباب اختر ، موسیقار تنویر نقوی کے صاحبزادے
شہباز تنویر نقوی،سیلم اقبال کے صاحبزادے ماجد سلیم
نے بھی رائلٹی چیک وصول کئے۔
استاد حسین بخش گلو مرحوم کا رائلٹی چیک ان کی اہلیہ رانی بخش گلو نے استاد طافو خان ،ممتاز بیگم،تصور خانم سے وصول کیا۔
نغمہ نگار خواجہ پرویز مرحوم کا رائلٹی چیک ان کے بیٹے یاسر عباس نے استاد طافو خان ،مسز ریاض الرحمن ساغر اور ممتاز بیگم سے وصول کیا۔
موسیقار ماسٹر عبداللہ مرحوم کے صاحبزادے افضال احمد نے ممتاز بیگم ،نشو بیگم اور تصور خانم سے وصول کیا ۔
موسیقار ذوالفقار عطرےکو ان کا رائلٹی چیک آغا قیصر عباس اور تنویر آفریدی نے دیا ۔
لوک گلوکار پٹھانے خان مرحوم کے صاحبزادے
لالہ اقبال پٹھانے خان نے
گلوکارہ بشریٰ صادق سے وصول کیا۔
گلوکارہ فریدہ خانم کا چیک تصور خانم نے محسن جعفر سے وصول کیا۔اسٹیج پر فلمسٹار ممتاز بیگم، بشریٰ صادق،نشو بیگم اور مسز ریاض الرحمن ساغر بھی موجود تھیں۔موسیقار خلیل احمد مرحوم کا رائلٹی چیک ان کے صاحبزادے خالد خلیل نے طاہر بخاری سے وصول کیا۔
استاد نتھو خان مرحوم کا چیک مسز ریاض الرحمن ساغر سے نعیم وزیر نے وصول کیا۔
تقریب میں فلمسٹار ممتاز بیگم مہمان خصوصی تھیں۔
دیگر مہمانوں میں گلوکارہ بشریٰ صادق،ذیشان راحیل ،طارق طافو،حمیرا چنا،عارف بٹ،فیصل بوبی،شاہد کمال،نعیم۔وزیر،طاہر سرور میر،اجمل دیوان ، آغا قیصر عباس، ڈاکٹر سہیل احمد ہاشمی اور دیگر نے شرکت کی ۔تقریب کی میزبانی کے فرائض تنویر آفریدی نے انجام دئیے۔