سابقہ مس برازیل گلیسی کوریا 27 سال کی عمر میں برین ہیمرج اور دل کا دورہ پڑنے کے بعد دُنیا سے کوچ کرگئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلیسی کوریا، جنہیں 2018 میں مِس یونائیٹڈ کانٹینٹ برازیل‘ کا تاج پہنایا گیا تھا، اُنہوں نے ایک نجی کلینک میں اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں۔
سابقہ مس برازیل گلیسی کوریا نے اپنے ٹانسلز کو نکالنے کے لیے سرجری کروائی تھی لیکن کچھ دن بعد دل کا دورہ پڑا اور پھر برین ہیمرج ہوا جس کے بعد وہ کومہ میں چلی گئی تھیں، کومہ کے دوران ہی وہ دُنیا سے کوچ کرگئیں۔
گلیسی کوریا ایک ماڈل، بیوٹیشن اور متاثر کُن شخصیت تھیں جبکہ اُن کے انسٹاگرام پر 56 ہزار سے زائد فالوورز تھے۔
سوشل میڈیا پر اُن کے مداحوں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے۔