دو لڑکیا ں اغواء مقامی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے)گردونواح میں اغواء کی دو مختلف وارداتوں میں دو لڑکیا ں اغواء مقامی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ ہربنس پورہ لاہور کے رہائشی شہباز علی نے پولیس تھانہ میں درخواست دی ہے کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ دربار بابابلھے شاہ آیا ہوا تھاکہ کوئی نامعلوم میری بھتیجی (م) کو ورغلاء پھسلاء کر اغواء کرکے لے گیا ہے پولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن قصور مصروف کاروائی ہے جبکہ کاندو کھار کے رہائشی ذوالفقار نے پولیس تھانہ میں درخواست دی ہے کہ میری تیرہ،چودہ سالہ بھتیجی (م)گھر سے کام کرنے کے لیے گئی جو تاحال گھر کو نہیں پہنچی خدشہ ہے کہ کسی نامعلوم نے اغواء کرلیا ہے۔پولیس تھانہ سٹی چونیاں مصروف کاروائی ہے۔