قصور و نواح لڑائی جھگڑے،گھریلو ناچاقی اور فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں ایک لڑکی سمیت تین افراد زخمی

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے ) قصور و نواح لڑائی جھگڑے،گھریلو ناچاقی اور فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں ایک لڑکی سمیت تین افراد زخمی۔قصور کے علاقے موضع کھارا میں محمد منشاء اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ حویلی مویشیاں میں موجود تھے کہ پیسوں کے لین دین کے تنازعہ پر ماجد اپنے چارکس ساتھیوں آیا اور فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ستائیس سالہ راہگیر عبدالرحمن زخمی ہوگیا اورسٹی پھولنگر کے علاقے صفاں والا چوک میں عابد پیدل ہی گھر کو جارہا تھاکہ نامعلوم افراد نے ٹانگ میں فائر مار کر زخمی کردیا وجہ عناد تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ کھڈیاں کے علاقے صاہنی والا میں عرفان نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بہن زنیرہ بی بی کو پیٹ میں چھریاں مار کر زخمی کردیا جسے علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔