سندھ میں پیپلز پارٹی کے 13 سالہ دور اقتدار میں شعبہ تعلیم بدترین بحران کا شکار ہے۔طاہر ملک مرکزی رہنما پی ٹی آئی

سندھ میں پیپلز پارٹی کے 13 سالہ دور اقتدار میں شعبہ تعلیم بدترین بحران کا شکار ہے۔طاہر ملک مرکزی رہنما پی ٹی آئی ( )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما طاہر ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں اپنے 13 سالہ دور اقتدار میں جہاں ہر شعبہ میں بدترین کرپشن اور بیڈ گورنس قائم کی وہیں تعلیم کے شعبہ کا بیڑہ غرق کر دیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم میں جو کرپشن،میرٹ کا قتل عام pti tahir malikاور بدترین بیڈ گورنس دیکھنے میں آئی اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں کرپشن اور من پسند افراد کی تعیناتیاں اپنے عروج پر ہے لیکن سندھ سرکار بھنگ پی کر سو رہی ہے۔وزیر تعلیم کو تعلیم کے بجائے ہر شعبے میں بولنے کا شوق ہے لیکن تعلیم کا بیڑہ غرق ہو رہا ہے انہیں اس سے کوئی غرض نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک نام نہاد صحافی قاسم راجپر ایک سرکاری ملازم ہوتے ہوئے صحافت کی آڑ میں محکمہ تعلیم کا گاڈ فادر بنا ہوا ہے لیکن سعید غنی بھنگ پی کر سو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے اثر و رسوخ کے باعث قاسم راجپر نے سندھی کا ٹیچر ہونے کے باوجود محکمہ تعلیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ(ڈی ڈی او فنانس) کی سیٹ حاصل کرلی ہے،جو کہ ٹیکنیکل پوسٹ ہے وہ کسی طرح بھی اس کے حقدار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزیر تعلیم صرف وفاق پر تنقید کرنے میں مصروف ہیں،لیکن سب سے اہم شعبہ تعلیم کے وزیر ہوتے ہوئے انہیں اس سے کوئی غرض نہیں ہے کہ تعلیم کے میدان میں سندھ پنجاب اور کے پی کے سے کہیں پیچھے رہ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم کو اپنے محکمے کی کرپشن اور بد عنوانی نظر نہیں آتی کیونکہ اب انہوں نے بھی وفاق پر تنقید، بینک بیلنس اور گاڑیاں پر بھرپور توجہ دینی شروع کر دی ہے اسلیئے اب ان کے پاس تعلیم پر توجہ دینے کے لیئے وقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں میرٹ کا قتل عام کر رہی ہے۔گلہ گھونٹ رہی ہے،لیکن صوبائی خودمختاری کے نام پر وہ چاہتے ہیں کہ کوئی ان کی کرپشن اور بیڈ گورنس پر سوال نہ کرے۔ان سے کوئی انکوائری نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے بیروزگار نوجوان ان با اثر افراد کی وجہ سے اب تک اپنے حق سے محروم ہیں لیکن سندھ حکومت ان کے مسائل کیسے حل کرے گی جب وہ خود گردن تک کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر میڈیا اور اساتذہ تنظیموں کی جانب سے بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں،لیکن وزیر تعلیم کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے بہت جلد پابند سلاسل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں لیکن حکومت سندھ اپنی کرپشن کے لیئے صوبہ صوبہ کھیل رہی ہے۔

جاری کردہ
میڈیا سیل پی ٹی آئی سندھ