آپ انسانیت پر یقین بھی رکھتے ہیں؟، سجل علی

معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی نے فلسطین میں کئی روز سے جاری اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ انسانیت پر یقین بھی رکھتے ہیں؟

اداکارہ سجل علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ایک تفصیلی نوٹ شیئر کیا ہے
اداکارہ نے نوٹ میں لکھا ہے کہ ’اس تباہی کو بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، غزہ کے مناظر دل دہلا دینے والے ہیں۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’میرا غزہ کے شہریوں کی زندگیوں کو اجیرن کرنے والوں سے سوال ہے کہ کیا آپ انسانیت پر یقین بھی رکھتے ہیں؟‘
سجل علی نے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہ کرم فلسطین کے لوگوں کی مشکلات سے نظریں پھیرنے سےگریز کریں جن کا وہ کئی دہائیوں سے سامنا کر رہے ہیں اور اُن کے مستقبل کو بچائیں۔‘