وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا ڈسٹرکٹ تھرپارکر میں اسکول کے بچوں پر ہونے والے حملوں کا سخت نوٹس

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے رواں ہفتے میں ڈسٹرکٹ تھرپارکر میں اسکول کے بچوں پر ہونے والے حملوں کا سخت نوٹس لیا ہے۔ وزیر تعلیم نے سیکرٹری تعلیم کو اس حوالے سے ایک اعلی سطحی تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ اس سلسلے میں رکن سندھ اسمبلی سریندر والسائی سے ملاقات کے دوران صوبائی وزیر نے سیکرٹری تعلیم کو ہدایات جاری کی ہیں کہ معاملے کی فوری تحقیقات کرکے اس کی رپورٹ پیش کی جائے۔ اس طرح کے واقعہ میں ملوث ایجوکیشن اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے جو بھی افراد ملوث پائے جائیں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ صوبائی وزیر نے تھر سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی سریندر والسائی کو یقین دہانی کرائی کہ وہ خود ذاتی طور پر اس واقعہ کی تحقیقات کریں گے اور اس میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں گے۔