جامعہ کراچی: شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کا اظہار تعزیت

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے سندھ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت اور شعبہ جرمیات جامعہ کراچی کے سابق چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر غلام محمد برفت کی والدہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاکرے۔

دریں اثناء شعبہ جرمیات کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر فرح اقبال اور فیکلٹی ممبران نے بھی ڈاکٹر فتح محمد برفت اور ڈاکٹر غلام محمد برفت کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔