وطن کی مٹی عظیم ہے تو عظیم تر ہمُ بنا رہے ہیں ……واٹس اپ سے بھی بہترین ایجاد

وطن کی مٹی عظیم ہے تو عظیم تر ہمُ بنا رہے ہیں ……واٹس اپ سے بھی بہترین ایجاد ۰۰۰۰سید نبیل حیدر جعفری ایک ہونہار طالب علم جوکہ صرف ۱۵ سال کی عمر میں پاکستان کے لئے باعث فخر بن گئے۔


پوری دنیا سوشل میڈیا کے ایک تیز رفتار دور سے گزر رہی ہے سماجی رابطوں کو سہل بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اس کے علاوہ اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ہر خاص و عام اپلیکیشنس کو با اآسانی استعمال کر سکے۔اسی سلسلے کی ایک کڑی ایف ایف میٹنگ(ffmeeting)بھی ہے جو پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے نبیل حیدر نے ڈیزائن کی ہے ۔نبیل oلیول کے ایک ہونہار شاگرد ہیں۔خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے نبیل نے بتایا کہ چھوٹی عمر سے ہی کمپیوٹر سے لگاؤ تھا اور کمپیوٹر گیمز میں نت نئے تجربے کرتے رہتے تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ اپلیکیشن انہوں نے بہت راز داری سے بنائی اور اپنے والدین کو جب بتایا تو اُن کو بہت خوشی ہوئی۔پڑھائی کے ساتھ ساتھ نبیل نے اِس اپلیکیشن کے لئے ایک وقت مختص کیا ہوا تھا ۔سید نبیل حیدر اپنے والد کا مضبوط سہارا بنا چاہتے ہیں اور کافی سنجیدہ افکار کے مالک ہیں۔
ایف ایف میٹنگ کی خصوصیت یہ ہے کہ ایک ساتھ تین گھنٹے کی وڈیو با آسانی دوسرے موبائل میں بھیجی جا سکتی ہے اس کے علاوہ اس میں چینلز کی سہولت بھی دی گئی ہے جو کہ کاروباری صارفین کے لئے بہت فائدہ مند ہے جبکہ ان چینلز کا کنٹرول مکمل اختیاری ہے اگر ضرورت نہیں تو بندکرنے کا اختیار بھی ہےاور دیگر اپلیکیشنس کے مقابلے میں صارف کی ذاتی معلومات یہاں سے مخصوص وقت کے بعد خود ہی خارج ہوجاتی ہیں ۔جس کی بنا پر ہمُ کہ سکتے ہیں کہ یہ ایک محفوظ سماجی رابطے کا زریعہ ہے۔Android پر یہ با آسانی لوڈ کی جاسکتی ہے جبکہ ios ورژن پر وہ کچھ عرصے بعد دیکھی جا سکے گی۔
نبیل سے جب پوچھا گیا کہ اُن کا رول ماڈل کون ہے توانہوں نے کہا کہ میں نے ہر کامیاب اور باصلاحیت شخص کو اپنا رول ماڈل بنایا ہے۔مستقبل میں وہ اپنے آپ کو سوفٹ وئیر کمپنی کا مالک دیکھتے ہیں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مزید کامیابیاں حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن رکھنے کا عزم رکھتے ہیں۔اپنے پیغام میں نبیل نے کہا کہ ہر شخص با صلاحیت ہوتا ہےلہذا اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے آگے بڑھیں اور وطن عزیز کا نام پوری دنیا میں بلند کریں ۔
انٹرویو:- لینا خان(سعودی عرب)