صوبوں سے بھی اکثریت کھو نے کے بعد وزیراعظم کو استعفیٰ دے کر گھر چلے جانا چاہئے، وزیراعلیٰ سندھ


کراچی (3 مارچ 2021): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب مجھے لگتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو استعیفیٰ دے دینا چاہئے، کیوں کہ انھوں نے دیگر صوبوں سے بھی اکثریت کھو دی ہے، انکو استعیفیٰ دے دینا چاہئے جو مجھے لگتا ہے کہ وہ ایسا نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ انھوں نے ویڈیو سے لوگوں کو ڈرایا دھمکایا ہے اور حراساں کیا ہے جسکی باعث دو تین ووٹ زیادہ پڑگئے بصورت دیگر یہ ہماری طرف آجاتے تو کلین سوئیپ ہوسکتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ یہ انکی نااہلی ہے اور انکے اپنے لوگ بھی پسند نہیں کرتے تھے، میں کچھ نہیں بولتا لیکن خود جائزہ لیں تو ایک جاعت کے 30 ووٹ تھے جسکو کتنے ووٹ ملے آپ سب نے دیکھا جس سے نااہلی کا پتہ چلتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے غلط امیدواروں کے انتخاب کرنے کا ہمیں فائدہ پہنچا ہے۔ ہمیں مزید ووٹ بھی ملتے لیکن آخری دو دنوں میں جو انھوں نے ڈرایا دھمکایا ہے اور ہوٹلوں میں جاکر رہ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ دن جو اسمبلی میں ہوا وہ درست نہیں تھا جہاں تک میں جانتا ہوں کریم بخش بلوچ، شہریار شر اور اسلم ابڑو صاحب ایک ہی گاڑی میں آئے اور ایوان کے اندر ہنگامہ کیا گیا ۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے مجھ سے بات کی ہے کہ وہ اسکی کاروائی کریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں زیادہ ووٹ اس لئے پڑے کیوں کہ ہمارے امیدوار مضبوط تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا پتہ چلا۔ وہاں کے ایم این ایز جو کہ حکومت بناتے ہیں انھوں نے کامیابی دلوا کر یہ ثابت کیا کہ عوام نے انکو مسترد کردیا ہے جس کے بعد عمران خان صاحب کو استعیفیٰ دے کر گھر چلے جانا چاہئے۔
عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ، وزیراعلیٰ سندھ