“کشمیری عورت کے نام”

یوم یکجہتی کشمیر
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے بھر پور انداز میں کشمیری بھائیوں کے اُپر ظلم کے خلاف یک زبان ہوکر مختلف انداز میں اظہار یکجہتی کیا۔نوجوان نسل کی ابھرتی ہوئی شاعرہ مومنہ عباسی جن کا تعلق پاکستان سے ہے اور سعودی عرب میں مقیم ہیں کشمیری عورت کے نام دل کو چھو لینے والی نظم تحریر کی

“کشمیری عورت کے نام”
شام جب ڈھلی ہو گی
چھوڑ دیا ہو گا سونی کلائیوں نے
ہر آس کا دامن
کہ اب وہ پیارا جو
گمنام راہوں کا مسافر تھا
بے نشاں ہو کر رہا
ہاں مگر یہ سارے گماں تھے رات کی تاریکیاں
پھر نئی صبح کو اک نئی آس جگی ہوگی.
سونی کلائیوں نے پھر در کو تھام لیا ہو گا.
ہر آس کو مان دیا ہوگا
لوٹ آئے گا دن کے اجالے میں
اس گماں کو دل وجاں سے مان لیا ہو گا.
شاعرہ مومنہ عباس
رپورٹ ۔لینا خان (سعودی عرب)