راولپنڈی‘ لاہور میں پولٹری فیڈ ملوں کے دفاتر پر چھاپے


مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے مرغی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر راولپنڈی اور لاہور میں پولٹری فیڈ ملوں کے دفاتر پر چھاپے مارے اور اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ پولٹری فیڈ مارکیٹ میں ممکنہ مسابقت مخالف سرگرمیوں کی تحقیقات کے مطابق پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں گٹھ جوڑ اور ملی بھگت سے اضافہ کیا گیا جس سے مرغی کی قیمتوں میں بیک وقت اضافہ ہوا۔ انسپکشن کا مقصد ان ملوں کا پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں مبینہ گٹھ جوڑ کے ذریعے اجتماعی اضافے میں ملوث ہونے کے شواہد قبضے میں لینا تھا۔

https://jang.com.pk/news/881286?_ga=2.78617236.1092370004.1612514208-1369082923.1612514208