تیس سیکنڈ میں کمرے کی پوری دیوار پر رنگ کرنے کا طریقہ

انٹرنیٹ پرایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں نوجوان نے تیس سیکنڈ میں کمرے کی پوری دیوار پر نیا رنگ کر کے سب کو حیران کردیا۔
نوجوان نے کم وقت و محنت میں اس قدر مہارت کے ساتھ دیوار پر رنگ کیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

ٹک ٹاک پر شیئر ہونے والی اس ویڈیو کے ساتھ صارف نے لکھا کہ ’کیا کرۂ ارض پر یہ ممکن ہے‘۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد نوجوان کو دنیا بھر سے ملازمتوں کی پیش کش ہوئی۔ ابھی یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ ویڈیو میں نظر آنے والے شہری کا تعلق کس ملک سے ہے