کشمالہ طارق کی گاڑی لوگوں پر چڑھ گئی 5 افراد ہلاک۔ شوہر گرفتار بیٹا فرار

کشمالہ طارق کی گاڑی لوگوں پر چڑھ گئی
5 افراد ہلاک۔ شوہر گرفتار بیٹا فرار

اسلام آباد:کشمالہ طارق کے شوہر کی گاڑی نے 6افراد کچل ڈالے
——
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثےمیں 4افرادجاں بحق،2زخمی ہوگئے
ایس پی سرفراز ورک کے مطابق گاڑی کوتحویل میں لےلیاگیا جبکہ ڈرائیورفیاض کو بھی حراست میں لے لیا ہے

بیسٹ ویسٹرن ہوٹل کےمالک وقاص بھی گاڑی میں موجودتھے، وقاص وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے شوہر ہیں،جن کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے۔

حادثےکےنتیجےمیں ہوٹل مالک کےچہرےپرچوٹ آئی ہے،پولیس

زخمی ہوٹل مالک کسی اسپتال گیاہے،تلاش جاری ہے،پولیس

اسلام آباد:کشمالہ طارق کے شوہر کی گاڑی نے 6افراد کچل ڈالے


———-
اسلام آباد کے جی الیون سیگنل پر خوفناک ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق 4 افراد زخمی جبکہ گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔قافلہ کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹے کا تھا

اسلام آباد جی الیون سگنل پر کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹے کے پانچ گاڑیوں پر مشتمل قافلے نے چھ افراد کو کچل ڈالا۔جی الیون سگنل پر ریڈ سگنل توڑنے پر حادثہ پیش آیا۔گاڑیوں کے قافلے نے چھ افراد کو کچل ڈالا۔متعلقہ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔واقعے میں جاں بحق چار اور زخمی دو زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔گاڑیوں کو قافلہ کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹے کا تھا۔پولیس کی جانب سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔