منطقہ شرقیہ کے صنعتی شہر الجبیل سے رائز کلب کے زیر اہتمام کرونا کی احتیاطی کی تدابیر کے پیشِ نظر ان لائن ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

(سعودی عرب )منطقہ شرقیہ کے صنعتی شہر الجبیل سے رائز کلب کے زیر اہتمام کرونا کی احتیاطی کی تدابیر کے پیشِ نظر ان لائن ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
<رائزکلب کی ہمیشہ یہ روایت رہی ہے کہ موسم سرما میں ایک جامع اور تمام رنگوں سے بھر پور محفل سجائی جاتی ہے کیونکہ اس کلب کا مقصد عوام کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنا اور اُن کو دنیا میں متعارف کرانا ہے۔تین تک چلنے والے اِس تقریب میں دنیا بھر سے لوگ شریک ہوئے تینوں دن تلاوتِ قرآن پاک سے آغاز ہوا جو مختلف بچوں نےادا کی جن کے نام یہ ہیں شاہیر احمد،شہزین احمد اور منیب مرتضی ۔میزبانی کے فرائض سمیرا حامد سعودی عرب سے اور قطر ریڈیو کی ارجے مہوش خان نے ادا کیا دوسرے روز دبئی سے رابعہ میر جوکہ دبئی سے کلب کی نمائندہ بھی ہیں انہوں نے ساتھی میزبان سمیرا حامد کے ساتھ با خوبی انجام دی اور آخری دن لینا خان نے ساتھی میزبان نداخان کے ساتھ میزبانی کے فرائض نبھائے امریکہ سے خاص طور سے ا تالیق ارم بنتِ صفیہ براہ راست شامل ہوئی جوکہ اسلامی اصولوں پر اولاد کی تربیت کے حوالے شہرت رکھتی ہیں ۔تین روز تک جاری رہنے والی اس محفل میں ثانیہ سعید پاکستان کی معروف اداکارہ،نوجوان نسل کی ادیبہ اور ڈرامہ نگار جنہوں نے ڈائجسٹ رائٹر ،ایک تھی رانیہ ،زویا صالحہ اور میری امی جیسے ڈراموں سے شہرت حاصل کی سرِ فہرست رہی اس کے علاوہ سعودی عرب میں مقیم اور کمیونٹی میں خاص شہرت کی حامل محترمہ ڈاکٹر رضوانہ اکبر کے ساتھ انٹر ویو کیا گیا۔شہرت کے آسمان میں اُبھرتے ہوئے باصلاحیت بچوں کو بھی اس تقریب میں شامل کیا گیا تھا جن میں نعت خواں ناوال خان جن کی خوبصورت نعتیں بہت پسند کی جا رہی ہیں،نعت خواں دانیہ اوزیر جوکہ ریڈیو پاکستان سے منسلک ہیں اور آخری دن قاری حافظ اذان بابر کو مہان بنایا گیا بصارت سے محروم آذان بابر با کمال ذہانت رکھنے کے باعث ہر کسی تعریف کا محور رہے ۔تین روزا ان لائن تقریب کو جو کہ جبیل صنعتی شہر کی تاریخ میں پہلی دفعہ منعقد ہوئی جس میں روزانہ تین دفعہ مختلف موضوع کے ساتھ قرعہ اندازی بھی حاضرین کی دلچسپی کے لئے منعقد کی گئی ۔رائز کلب اور آرٹ بائے فاطمہ نے ملکر منفرد نوعیت کا ایک خاکہ بھی تیار کیا گیا تھا “زووم رشتہ خانہ آبادی “جس کامرکزی خیال کرونا کی وبا کے پیشِ نظر تبدیل ہونے والے شادی بیاہ کے معاملا ت تھے۔ڈرامے کو لینا خان نے تحریر کیا تھا جبکہ ہدایات سمیرا حامد کی تھی اس میں بچوں نے اداکاری کے جوہر دیکھائے فنکاروں میں فاطمہ ،سلطان ،حبہ اور آمنہ شامل تھے ۔اس ان لائن ایونٹ کو کامیاب بنانے میں سمیرا حامد ،سیدہ نسلیا نشرہ،فوزیہ فہد،ثنا رضوان،نایاب عقیل ،نائلہ افضل،شگفتہ یاسر،ثنیہ احمد،صدف خالق،محترمہ صبا، محترمہ سدرہ،اور سعدیہ مرغوب کا تعاون رہا ۔اس کے علاوہ مدیحہ جنید ،رابیل توقیر نے خاص طور پر شرکت کی بچوں میں محمد زیان اور رابعہ توقیر نے براہ راست شرکت کی۔رائز کلب کی اس ان لائن تقریب کو کامیاب بنا نے کا سہرا سمیرا حامد کو جاتا ہے جنہوں نے اپنے تکنیکی مہارت سے پوری دنیا کے حاضرین کو ایک جگہ جمع کرنے میں رائز کلب جُبیل کا ساتھ دیا۔اس موقع پر کلب کے صدر محترم طاہر خان نے سب کو اس کامیابی پر مبارک دی اور پوری ٹیم کے کام کو سراہا۔جن میں لیڈیز ونگ کی صدر مدیحہ کاشف ،پروگرام کی منتظمہ لینا خان میزبان رابعہ میر اور ندا خان شا مل تھی لینا خان (الجبیل سعودی عرب) img src="https://jeeveypakistan.com/wp-content/uploads/2021/01/IMG-20210104-WA0003-300x204.jpg" alt="" width="300" height="204" class="alignnone size-medium wp-image-87659" />