رائل پارک ۔تجوری ٹاور اور ناسلہ ٹاور پر سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد بلڈرز اور آباد کی حکمت عملی کیا ہوگی ؟

شہریوں کو اس بات کا انتظار ہے کہ کراچی کے بڑے مشہور رہائشی منصوبوں رائل پارک ، تجوری ہائیٹس اور ناسلا ٹاور کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد اب کراچی کے بلڈرز اور ان کی ایسوسی ایشن جسے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز ۔آباد کے نام سے جانا جاتا ہے وہ کیا حکمت عملی وضع کرتی ہے ۔اگر آباد کے ممبر ایسے پروجیکٹ بنا رہے ہیں جنہیں سپریم کورٹ نے غیر قانونی قرار دے رہی ہے یا جن پروجیکٹس کے بارے میں سپریم کورٹ کو مطمئن نہیں کیا جا سکا تو پھر ایسے ممبر پروجیکٹ کے بارے میں شہریوں کا اعتماد آباد کیسے بحال کرے گی اس وقت آباد کے چیئرمین اور عہدے داروں کے سامنے بڑا چیلنج اور بڑے سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں کون ہے جو ان سوالات کا جواب دے گا آباد کے سابق چیئرمین عارف یوسف جیوا کو حال ہی میں فیڈریشن کے الیکشن میں ملک بھر کے صنعتکاروں اور تاجروں کا اعتماد حاصل ہوا اور وہ نائب صدر منتخب ہوئے ہیں ایک طرف آباد کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف آباد کے ممبر اور مختلف مشہور بلڈرز کی جانب سے جو منصوبے کھڑے کیے جا رہے ہیں ان پر سرکاری اداروں کے اعتراضات اور سپریم کورٹ کے بعض احکامات کی وجہ سے شہری پریشان ہیں خود بلڈرز بھی ایسی صورت حال میں اپنا سرمایہ ڈوبتے ہوئے دیکھ رہے ہیں کیا یہ سب کچھ بلڈرز کا قصور ہے یا سرکاری اداروں کی کالی بھیڑیں بھی ملی ہوئی ہیں کیا یہ سب کچھ لالچ کا نتیجہ ہے کیا سرکاری اراضی پر بڑے بڑے منصوبے بنانے اور ان کی قانونی حیثیت کا تعین کرنے والوں کا قصور ہے لیکن ان منصوبوں میں رہنا تو عام شہریوں نے ہیں اور ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی داؤ پر لگ چکی ہے عدالتیں بھی یہی سوال اٹھا رہی ہیں جو منصوبے غیر قانونی طور پر تعمیر ہو رہے ہیں جہاں آبادی نہیں ہوئی انہیں تو گرایا جا سکتا ہے لیکن جو منصوبے آباد ہو چکے ہیں وہاں لوگوں کا انخلا کیسے ہوگا لوگوں کی زندگی بھر کا سرمایہ ڈوب گیا تو کیا کوئی حکومت اور ریاست اس کا ذمہ لے گی
——————————-
سپریم کورٹ کے احکامات، رائل پارک کے انہدام کی کارروائی شروع
—————–

کراچی انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق رائل پارک کے انہدام کی کارروائی فوری طور پر شروع کر دی ہے، جمعہ کو کمشنر کراچی نوید شیخ نے ایڈیشنل کمشنر کراچی ون اسدعلی خان اورایڈیشنل کمشنرشرقی عرفان سلام کے ہمراہ رائل پارک کا دورہ کر کے رائل پارک کے انہدام کی کارروائی کا معائنہ کیا، کمشنر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن کے مطابق انہدام کا کام مکمل کیا جائے گاڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت میں مکمل کرنے کو یقینی بنائیں اس موقع پر کمشنر کو بتایا گیا کہ انہدام کا کام جاری ہے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق مقررہ وقت میں مکمل کیا جائےگا کمشنر نے تجوری ٹاوراور ناسلہ ٹاورشاہراہ قائدین کا بھی دورہ کیا سپریم کورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے تجوری ہائٹس کا قبضہ لے لیا ہے جبکہ ناسلہ ٹاور کے لینڈ ریکارڈ کے بارے میں ڈپٹی کمشنرشرقی رپورٹ تیار کر رہے ہیں۔
https://jang.com.pk/news/866311?_ga=2.218326041.1443111125.1609566084-1177617934.1609566084
——————–