بینک 31 دسمبر کو رات 9 بجے تک کھلے رہینگے، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق سرکاری وصولی/ ڈیوٹی/ ٹیکس جمع کرنے کے لیے متعلقہ برانچیں کھلی رہیں گی سرکاری وصولی/ ڈیوٹی/ ٹیکس جمع کرنے میں سہولت دینے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) کے فیلڈ آفسز اور نیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز برانچیں 31 دسمبر 2020ء (جمعرات) کو رات 9.00 بجے تک کام کریں گی۔