جامعہ سندھ کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد برفت کا دور کئی حوالوں سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

جامعہ سندھ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نئے سال کے پہلے مہینے میں اپنے عہدے کی چار سالہ معیاد مکمل کرنے کے بعد اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گے انہیں یونیورسٹی آف سندھ جامشورو میں 19 جنوری 2017 کو وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا ان کا دور کئی حوالوں سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔تعلیمی میدان میں وہ ایک عہد ساز شخصیت کے طور پر مانے جاتے ہیں ان کی خدمات گراں قدر ہیں وہ یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف کرمنالوجی کے فاؤنڈر چیئرمین ہیں اس کے علاوہ ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس گائیڈنس وکاؤنسلنگ پلیسمنٹ اینڈ اوورسیز ایگزامینیشن بیورو یونیورسٹی آف کراچی کی حیثیت سے بھی ان کی خدمات ہے ۔انہوں نے زیبسٹ انٹرنیشنل کانفرنس میں بیسٹ پیپر ایوارڈ وصول کیا ۔وہ کنوینئر نیشنل کریکولم ڈویژن کمیٹی فار کرمنالوجی ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد قائداعظم بھی رکھتے ہیں ۔انہیں پریزیڈنٹ پاکستان سوشیالوجیکل ایسوسی ایشن بننے کا اعزاز حاصل ہوا ۔وہ ممبر سپیشل کمیٹی آن انٹرنیشنل جرنلز ہائر ایجوکیشن کمیشن ۔اس کے علاوہ ریسورس پرسن ورلڈ بینک ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان ٹیرٹری ایجوکیشن سپورٹ پروگرام ۔انہیں اے پی این ایس جرنلسٹ ایوارڈ کا جج بنے 2011 2012 2013 2014 بننے کا اعزاز حاصل رہا ۔
ان کا شمار پاکستان کے نہایت ذہین قا بل اور محنتی پروفیسرز اور علمی شخصیات میں ہوتا ہے بطور وائس چانسلر انہوں نے جامعہ سندھ کی ترقی اور بہتری اور اس کی اللہ روایات کی بحالی اور انہیں برقرار رکھنے کے لئے دن رات محنت کی اور بھرپور کامیابی حاصل کی ۔اساتذہ اور طلبہ کی فلاح و بہبود و ترقی اور بہتری کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔