اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن خالق دینا ہال کے وفد کی کراچی آرٹس کونسل آمد، وفد کی نو منتخب صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور اراکین ِگورننگ باڈی کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد


اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن خالق دینا ہال کے وفد کی کراچی آرٹس کونسل آمد، وفد کی نو منتخب صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور اراکین ِگورننگ باڈی کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

کراچی ( ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے الیکشن 2021 کے احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل کو تاریخ ساز جیت پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری، اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن خالق دینا ہال کے وفد نے کراچی آرٹس کونسل کا دورہ کیا اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور نو منتخب گورننگ باڈی کے اراکین کو مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر وفد نے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور گورننگ باڈی کے اراکین کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن خالق دینا ہال کے صدر رفیق مجید نے کہا کہ احمد شاہ آرٹس کونسل کا فخر ہےں،جو کاوشیں اُنہوں نے انجام دی ہیں خاص طور پر ادب کی ترقی اور ترویج کے لئے وہ نا قابلِ فراموش ہیں،اور ہم ہمیشہ ہر جگہ اُن کے ساتھ ساتھ ہیں اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے تمام عہدیداران اُن کے ہمقدم ہیں۔ طارق رحمانی نے کہا کہ احمد شاہ اس وقت پاکستان کے ادب وثقافت کے سورج کی مانند ہےں جس سے بے شمار روشنی پھیل رہی ہے ۔ اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر خورشیدشاہ (کے ایم سی)،سلطان خلیل،منصور ساحر اور نو منتخب اراکین گورننگ باڈی بشیر سدوزئی، ہما میر،سعادت جعفری ،عظمیٰ الکریم اور دیگر بھی موجود تھے۔