سجاول میں بلدیاتی اداروں میں فنڈز کے مبینہ غلط استعمال کے متعلق مزید حقائق سامنے آئے ہیں

سجاول: سجاول میں بلدیاتی اداروں میں فنڈز کے مبینہ غلط استعمال کے متعلق مزید حقائق سامنے آئے ہیں ، گذشتہ روز شہری اتحاد رہنمانے وارڈ نمبردس میں گٹروں کی تعمیرکے نام پر جاری کام کے متعلق صحافیوں کو آگاہ کیاجس کا مبینہ طورپر پینتیس لاکھ کا ٹھیکہ جاری کیاگیا، جبکہ پرانے گٹروں کے انتہائی ناقص کام سے صرف دو اینٹیں رکھ کر گٹرکو گلی سے اوپر کردیاگیاہے ، جس سے گھروں کی نکاسی اور گلیوں کا پانی بھی گٹرمیں نہیں جاسکتا، ایسی ہی ایک سڑک ڈی سی ہائوس کے ساتھ راتوں رات تعمیرکردی گئی ہے جس میں بھی سجاول ٹائون کمیٹی کی فائربریگیڈ کی گاڑی سے پانی پہنچایاگیا، جبکہ علاقے میں متعدد آگ لگنے کے واقعات کے دوران یہ گاڑی استعمال میں نہیں لاجاسکی ہے ، ٹائون کمیٹی سجاول کے سواکروڑ ماھانہ فنڈز کا بے جااستعمال اب بھی جاری ہے ذرائع کا کہناہے کہ ٹائون کمیٹی سجاول ، بٹھورو کی چارج ایک ہی افسرکو دلائی گئی ہے اور وہاں پر فنڈز کے بے جااستعمال کی شکایات پیداہوئی ہیں ، شہرمیں صفائی کانظام درھم برھم ہے اور کچرے کے ڈھیرجمع ہیںِ گٹرابل رہے ہیں لیکن ان پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے گندگی کے ڈھیروں پر جمع ہونے والے کتوں کی وجہ سے سگ گزیدگی کے واقعات معمول بن گئے ہیں کتامارمہم تک نہیں چلائی جارہی ہے ، اس سے قبل چیرمین کے دور میں بھی من پسند افراد کو کروڑوں روپے کی بندربانٹ کرکے ٹھیکے جاری کئے گئے جس میں ٹھیکیداروں نے گلیاں اوپر کرکے گٹربندکرکے گھروں کی نکاسی بندکردی تھی اور ابھی تک شہری مستقل پریشانی کا شکارہیں ،بارہاشہریوں نے درخواست کی ہے کہ ان گلیوں اور گٹروں کو نیچے کراکے درست کام کیاجائے تاہم وہاں پر ایک ڈھیلہ بھی خرچ نہیں کیاجارہاہے الٹامزید فنڈز دیگرگلیوں کو اسی طرح ناقص کام سے خراب کیاجارہاہے ، شہری اتحاد اور دیگرتنظیموں کی جانب سے اس پر شدید افسوس اور دکھ کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ چند سیاسی افراد کی حمایت پر فنڈز کھانے کے چکرمیں شہریوں کو مستقل عذاب میں ڈالاجارہاہے انہوں نے نیب ، اور دیگرمحتسب اداروں سے اپیل کی ہے کہ فوری طورپر معائنہ کرکے فنڈز ہڑپ کرنے والوں سے رقم نکال کردرست کام کرایاجائے