2020 سندھ کے چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ کے لیے اور بہترین سال ثابت ہوا ۔صوبہ کے عوام کی خدمت میں سب سے آگے

2020 سندھ کے چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ کے لیے اور بہترین سال ثابت ہوا ۔صوبہ کے عوام کی خدمت میں سب سے آگے

۔انتظامی لحاظ سے یہ سال ایک مشکل سال سمجھا گیا کیوں کہ دنیا بھر میں پھیلنے والے کرونا وائرس کی وجہ سے انتظامی سطح پر بہت بڑے چیلنج کرنے آئے پہلی مرتبہ ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا لہذا کسی طور بھی یہ کوئی آسان نہیں تھا لیکن سن لے اس مشکل صورتحال میں دوسرے صوبوں کی رہنمائی کی اور صحت کے معاملات میں سب سے بہتر اقدامات اٹھائے جن کی عالمی سطح پر تعریف کی گئی ۔وزیراعلی کی سربراہی میں چیف سیکرٹری سندھ کی انتظامی مشینری نے صوبے میں بہترین نتائج حاصل کیے جس پر یقینی طور پر وہ اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی حقدار ہے ۔


مجموعی طور پر صوبے میں گڈ گورننس کی فراہمی کے حوالے سے چیف سیکرٹری سندھ کی سربراہی میں انتظامی مشینری نے ماضی کے مقابلے میں نہایت بہتر نمایاں اور اطمینان بخش کارکردگی کا مظاہرہ کیا کرپشن اور بدانتظامی کی شکایات میں نمایاں طور پر کمی آئی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے مختلف اقدامات سامنے آئے صوبے میں مجموعی طور پر ترقیاتی کاموں کی رفتار میں تیزی رہی مختلف محکموں کے درمیان کوآرڈینیشن اور تعاون کی فضا کو بہتر بنایا گیا شہری اور دیہی دونوں سطح پر عوام کی فلاح و بہبود اور علاقوں کی ترقی کے حوالے سے پیش رفت ہوئی صحت تعلیم انفراسٹرکچر امن و امان مذہبی ہم آہنگی اور رواداری اقلیتوں کے حقوق اور انسانی حقوق کے احترام کے حوالے سے نمایاں اقدامات اور کامیابیاں نظر آئیں۔


بدترین طوفانی بارشوں اور ان کے تباہ کن اثرات سے نمٹنے کے لیے صوبائی مشینری بے حد متحرک و فعال اور نتیجہ خیز اقدامات کرتی نظر آئی۔

صوبہ بھر میں ادبی و ثقافتی تفریحی سرگرمیوں اور کھیلوں کے مقابلوں کی حوصلہ افزائی کی گئی لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی محاذ پر کافی مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ۔آن لائن ایجوکیشن کا چیلنج درپیش رہا انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کے معاملات کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھانے پڑے ۔اساتذہ اور طلبہ اور والدین کے لئے یقینی طور پر یہ ایک مشکل ثابت ہوا لیکن صوبائی حکومت نے اس حوالے سے سب کی صحت اور تعلیم کے لیے مشکل اور ضروری اقدامات اٹھانے میں بزدلی کا مظاہرہ نہیں کیا بلکہ جرات مندی کے ساتھ مشکل فیصلے لیے ۔