بلڈر بننا جرم بن گیا

پاکستان میں بلڈر بننا جرم بن گیا ہے ۔پاکستان کے بڑے بڑے بلڈرز جرائم پیشہ عناصر کے نشانے پر آ گئے ہیں اور ملک بھر میں اہم تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے والے بینرز اور سرمایہ کار خود کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار اور غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں ایسے واقعات سامنے آ چکے ہیں جن میں بلڈرز اور تعمیراتی صنعت سے وابستہ سرمایہ کاروں کو اور ان کے اہل خانہ کو نہ صرف ان کے ملی بلکہ ان کو اغوا کیا گیا اور تاوان کی بھاری رقم مانگی گئی ہے ذرائع کے مطابق کچھ کیسز میں خاموشی کے ساتھ بھاری رقم ادا کی گئی ہے اور چند کیسز پولیس اور اعلی حکام کے سامنے آئے ہیں جن پر کاروائی عمل میں لائی گئی ہے لیکن مجموعی طور پر ملک بھر میں سرمایہ کار خاص طور پر کمی لاتی صنعت میں سرمایہ لگانے والے ڈویلپر اس وقت نشانے پر ہیں دوسری طرف کراچی میں ایک واقعہ سامنے آیا ہے ۔

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے بلڈرکے اغواء اور15لاکھ روپے تاوان وصول کرنے میں ملوث ڈی ایس پی سعید آباد اوران کے ڈرائیوروگن مین سمیت 6 افراد کوگرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 2دسمبرکوگلستان جوہرتھانے کی حدود گلستان جوہربلاک 4مغل ہزارہ گوٹھ سے بلڈرشعیب احمد صدیقی کو پولیس موبائل رجسٹریشن نمبر BDP.149 میں سوار پولیس وردی میں ملبوس 4 افراد اورایک سفید ہنڈا سوک کار میں سوار3 نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا تھا اور بلڈرکے ہاتھوں میں ہتھکڑی اورآنکھوں پرپٹیاں باندھ کرلے گئے تھے اوربلڈرکوایک کمرے میں بند کردیا تھا،پولیس وردی میں ملبوس ایک پولیس افسرنے اپنا تعارف اسسٹنٹ ڈائریکریٹرنیب کے نام سےکرتے ہوئے 1 کروڑ روپے کا تاوان طلب کیا تاہم بلڈرکی جانب سے فوری ایک کروڑ کا بندو بست نہ کئے جانے کا کہا گیا جس پراغواء کاروں نے بلڈرکواس کا فون دیا اورکہاں کہ فوری رقم کا بندوست کرو جس پر بلڈر شعیب احمد صدیقی نے اپنے ایک دوست کو فون کال کی اورکہا کہ وہ مصیبت میں ہے اوراسے رقم کی ضرورت

ہے جس پردوست نے کہا وہ صرف 10لاکھ روپے دے سکتا ہے اغواء کاروں نے بلڈرکے دوست کورقم لیکرپہلے سہراب گوٹھ اور پھرسبزی منڈی کے قریب بلایا اوربلڈرکوجھاڑیوں میں چھپا کراس پر کپڑا ڈال دیا اور زبردستی 6 اسٹیمپ پیپرزپرانگوٹھے کے نشان اور دستخط لے لیے اغواء کاروں نے بلڈرکے دوست سے رقم کا پیکٹ لیا اور بلڈر کووہیں چھوڑ دیا،7 دسمبرکوپولیس افسرجو کہ اپنے آپ کو نیب افسر بتا رہا تھااس نے دوبارہ بلڈرکو فون کال کی اور5لاکھ روپے لیکرنارتھ ناظم آباد فائیو اسٹارچورنگی آنے کوکہا جس پربلڈر رقم لیکراغواء کاروں کے بتائے ہوئے مقام پر پہنچا جہاں پولیس افسرنے بلڈر سے رقم لی اوراسٹیمپ پیپر دئیے بغیر موقع پر سے فرار ہوگئے